بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 232 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جب آپؐ پر سورۃ جمعہ نازل ہوئی۔ جب آپؐ نے وَآخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ2 پڑھی تو ایک شخص نے عرض کیا یارسولؐ اللہ ! یہ کون لوگ ہیں؟نبیﷺ نے اسے جواب نہ دیا یہانتک کہ اس نے ایک یادو یا تین مرتبہ آپؐ سے پوچھا۔ وہ(حضرت ابو ہریرہؓ ) بیان کرتے ہیں اور ہم میں سلمان فارسیؓ بھی تھے۔ نبیﷺ نے اپنا ہاتھ سلمانؓ فارسی پر رکھا اور فرمایا اگر ایمان ثریا پر بھی ہو تو ان میں سے کچھ جوانمرد اسے پا لیں گے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم لوگوں کو سو اونٹوں کی طرح پاؤ گے جن میں آدمی کوئی ایک سواری بھی نہیں پاتا ۔