بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 112 hadith
حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کے برتن میں کتامنہ ڈال دے تو چاہئے کہ جو کچھ اس میں ہے اس کو الٹادے اور پھر سات مرتبہ اسے دھوئے۔ اعمش سے اسی اسناد سے اس جیسی روایت ہے لیکن انہوں نے فَلْیُرِقْہُ نہیں کہا
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر کتا تم میں سے کسی کے برتن میں سے پی جائے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے سات مرتبہ دھوئے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو اسے صاف کرنے کا طریق یہ ہے کہ وہ اسے سات مرتبہ دھو لے اور پہلی دفعہ مٹی سے۔
ہمام بن منبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے حضرت محمد رسول اللہ
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں ہرگز پیشاب نہ کرے اسی سے پھر غسل کرنے لگے۔
ہمام بن منبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے حضرت محمد رسول اللہ
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے مسجد میں پیشاب کردیا بعض لوگ اس کی طرف بڑھے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو اور اس کا پیشاب بندنہ کرو۔ راوی کہتے ہیں جب وہ فارغ ہوا تورسول اللہ
حضرت ابن مغفلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کے قتل کا حکم دیا پھر فرمایاکہ ان کا (مسلمان) اور کتوں کا کیا تعلق ہے۔ پھر آپؐ نے شکاری کتوں اور بھیڑ بکریوں کے (محافظ) کتوں کے بارہ میں رخصت دی اور فرمایا جب کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھو لو اور آٹھویں دفعہ اسے مٹی سے مانجو۔ شعبہ نے اسی سندسے اس جیسی روایت کی ہے سوائے اس کے کہ یحیٰ بن سعیدنے مزید کہا کہ آپؐ نے بھیڑبکریوں کے (محافظ) اور شکاری اور کھیتی کے (محافظ) کتوں کے بارہ میں رخصت دی۔ یحیٰکے علاوہ کسی نے کھیتی کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں جنبی ہونے کی حالت میں غسل نہ کرے۔ راوی نے کہا اے ابو ہریرہ! تو وہ کیا کرے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سے(پانی) لے لے۔