بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
293a
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ ہم میں سے جب کوئی حائضہ ہوتی تو رسول اللہﷺ اُسے حکم فرماتے تو وہ ازار باندھ لیتی۔ آپؐ اس کے بدن سے بدن لگا لیتے تھے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۳۵, حدیث نمبر ۴۳۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۶۲294
حضرت میمونہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی ازواج سے جبکہ وہ حائضہ ہوتیں تو ازار کے اوپر بدن سے بدن لگا کر لیٹتے تھے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۳۵, حدیث نمبر ۴۳۴, جلد نمبر صفحہ نمبر ۶۳297a
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ نبیﷺ جب اعتکاف فرماتے تو اپنا سر میرے قریب کردیتے۔ میں آپؐ کو کنگھی کرتی اور آپؐ سوائے انسانی حاجت کے گھر تشریف نہ لاتے۔
297c
نبیﷺ کی زوجہ مطہّرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب معتکف ہوتے تو اپنا سرمبارک مسجد سے باہر میری طرف نکالتے اور میں آپؐ کا سر دھوتی جبکہ میں حائضہ ہوتی۔
297d
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنا سر مبارک میرے قریب کرتے جبکہ میں اپنے حُجرہ میں ہوتی۔ پھر میں آپؐ کے سر کوکنگھی کرتی اور میں حائضہ ہوتی۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۳۷, حدیث نمبر ۴۴۰, جلد نمبر صفحہ نمبر ۶۵297e
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کا سرمبارک دھو دیتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔
293b
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حائضہ ہوتی تو رسول اللہﷺ اسے حیض کی شدّت میں ازار باندھنے کا حکم فرماتے پھر آپؐ اس کے بدن سے بدن لگا کر لیٹ جایا کرتے تھے۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ تم میں سے کون اپنی خواہش کو قابو میں رکھ سکتا ہے جس طرح رسول اللہﷺ اپنی خواہش پرقابو رکھتے تھے۔
295
حضرت ابن عباسؓ کے غلام کریب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ سے سنا۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے ساتھ جبکہ میں حائضہ ہوتی لیٹ جایا کرتے تومیرے اور آپؐ کے درمیان ایک کپڑا ہوتا۔
296
زینبؓ بنتِ حضرت امّ سلمہؓ سے روایت ہے کہ انہیں حضرت ام سلمہؓ نے بتایا کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک مخملی چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آگیا۔ میں (اپنی جگہ سے) سرک گئی اور اپنے حیض والے کپڑے لئے۔ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہیں حیض آیا ہے؟ مَیں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے مجھے بُلایا۔ مَیں آپؐ کے ساتھ اس چادر میں لیٹ گئی۔ حضرت زینبؓ فرماتی ہیں کہ وہ (یعنی حضرت امّ سلمہؓ )اور رسول اللہﷺ ایک برتن سے غسلِ جنابت کر لیا کرتے تھے۔
297b
نبیﷺ کی زوجہ مطہّرہ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں (اعتکاف میں ) ضرورت کے لئے گھر جاتی اور گھر میں کوئی مریض ہوتا تو میں چلتے چلتے اس کا حال پوچھ لیتی اور رسول اللہﷺ جب مسجد میں (معتکف) ہوتے تو اپنا سر مبارک اندرمیری طرف کرتے تو میں آپؐ کو کنگھی کرتی اور جب آپؐ اعتکاف میں ہوتے سوائے ضرورت کے گھر میں تشریف نہ لاتے۔ ابن رُمح نے اِذَا کَانُوا مُعْتَکِفِیْنَ (کے الفاظ کہے ہیں ) یعنی جب لوگ معتکف ہوتے تھے۔