بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 112 hadith
حضرت اسماءؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبیﷺ کی خدمت میں آئی اور عرض کیا کہ ہم میں سے کسی کے کپڑے کو اگر حیض کا خون لگ جائے تو وہ اس کاکیا کرے؟ آپؐ نے فرمایا کہ اس کو کھرچ دے، پھر پانی کے ساتھ اس کو مَلے۔ پھر اس پر پانی بہادے پھر اس میں نماز پڑھ لے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپؐ نے فرمایا ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور کسی بڑے گناہ کے سبب سے عذاب نہیں دیا جارہا۔ ان میں سے ایک تو چغلی کرتاپھرتا تھا۔ دوسرااپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ انہوں نے کہاپھر آپؐ نے ایک تازہ ٹہنی منگوائی۔ اس کے دو حصے کئے، ایک اس پر گاڑدی اور ایک اس پر پھرفرمایاامید ہے عذاب ان دونوں سے ہلکا کر دیا جائے گا جب تک کہ یہ دونوں خشک نہیں ہو جاتیں۔ سلیمان اعمش اسی سند سے یہ (حدیث) بیان کرتے ہیں سوائے اس کے کہ اُنہوں نے (لََا یَسْتَتِرُ) کے بجائے لایَسْتَنْزِہُ عَنِ الْبَوْلِ اَوْ مِنَ الْبَولِ کے الفاظ کہے۔