حضرت ابو موسٰیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ یقینًا اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں میں سے کسی جماعت پر رحمت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے قبل اس کے نبی (کی روُح)کو قبض کر لیتا ہے اور اسے اس امت کے لئے آگے جانے والا اور پیش رو بنا دیتا ہے اور جب کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تووہ اسے عذاب دیتا ہے جبکہ اس کا نبی زندہ ہوتا ہے اور اسے اس طرح ہلاک کرتا ہے کہ وہ(نبی)دیکھ رہا ہوتا ہے اور ان کی ہلاکت سے اس کی آنکھ ٹھنڈی کرتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کی تکذیب کی ہوتی ہے اور اس کے حکم کی نافرمانی کی ہوتی ہے۔
عَنْ سَهْلٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ يَعْقُوبَ .
ابو حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سہلؓ کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔ جو اس پر آئے گا وہ پیئے گااور جو کچھ پیئے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ میرے پاس ایسے لوگ آئیں گے جنہیں میں پہچان لوں گا اور وہ مجھے پہچان لیں گے۔ پھر میرے اور ان کے درمیان روک حائل کر دی جائے گی۔ ابو حازم کہتے ہیں کہ لقمان بن ابو عیاش نے سناجب میں لوگوں کو یہ روایت سنا رہا تھا تو انہوں نے کہاکہ تم نے حضرت سہلؓ کو اسی طرح کہتے سنا تھا؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہاہاں انہوں نے کہا کہ میں حضرت ابوسعیدخدریؓ کے بارہ میں گواہی دیتا ہوں۔ میں نے انہیں مزید کہتے ہوئے سنا کہ آپﷺ فرمائیں گے کہ وہ مجھ سے ہیں۔ تب کہا جائے گا کہ تم نہیں جانتے کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا۔ تب میں کہوں گا کہ ہلاکت ہو۔ ہلاکت ہو اس کے لئے جس نے میرے بعد(دین کو)بدل دیا۔
نے فرمایا کہ میرا حوض ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہے۔ اس کے کنارے ایک جیسے ہیں۔ اس کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہے اور اس کی خوشبو مشک سے زیادہ اچھی ہے اور اس کے کُوزے آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں۔ جس نے اس میں سے پی لیا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہ ہوگا۔
نے فرمایا کہ میں حوض پر ہوں گا اور میں اسے دیکھوں گا جو تم میں سے میرے پاس آتا ہے اور کچھ لوگ مجھ سے لے لئے جائیں گے تو میں کہوں گا کہ اے میرے رب !یہ مجھ سے ہیں اور میری امت سے ہیں۔ تو کہاجائے گا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا؟ اللہ کی قسم !تمہارے بعد یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاتے رہے۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن ابی ملیکہ کہا کرتے تھے کہ اے اللہ! ہم اس سے تیری پناہ میں آتے ہیں کہ ہم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائیں یا ہم اپنے دین کے بارہ میں فتنہ میں ڈالے جائیں۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے اور آپؐ اپنے صحابہؓ کے درمیان تشریف فرما تھے کہ میں حوض پر انتظار کروں گا کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے اور اللہ کی قسم!بعض لوگوں کو میرے پاس آنے سے روک دیا جائے گا تو میں کہوں گا اے میرے رب یہ مجھ سے ہیں اور میری امت میں سے ہیں۔ تب وہ فرمائے گا: تم نہیں جانتے کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا۔ یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھرجاتے رہے۔
وَحَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو - وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ - أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ الْهَاشِمِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ كُنْتُ أَسْمَعُ النَّاسَ يَذْكُرُونَ الْحَوْضَ وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا كَانَ يَوْمًا مِنْ ذَلِكَ وَالْجَارِيَةُ تَمْشُطُنِي فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ أَيُّهَا النَّاسُ . فَقُلْتُ لِلْجَارِيَةِ اسْتَأْخِرِي عَنِّي . قَالَتْ إِنَّمَا دَعَا الرِّجَالَ وَلَمْ يَدْعُ النِّسَاءَ . فَقُلْتُ إِنِّي مِنَ النَّاسِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنِّي لَكُمْ فَرَطٌ عَلَى الْحَوْضِ فَإِيَّاىَ لاَ يَأْتِيَنَّ أَحَدُكُمْ فَيُذَبُّ عَنِّي كَمَا يُذَبُّ الْبَعِيرُ الضَّالُّ فَأَقُولُ فِيمَ هَذَا فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ . فَأَقُولُ سُحْقًا . وَحَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ - وَهُوَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو - حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ قَالَ كَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ تُحَدِّثُ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهِيَ تَمْتَشِطُ أَيُّهَا النَّاسُ . فَقَالَتْ لِمَاشِطَتِهَا كُفِّي رَأْسِي . بِنَحْوِ حَدِيثِ بُكَيْرٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ .
نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت ام سلمہؓ بیان فرماتی ہیں کہ میں لوگوں کو حوض کا ذکر کرتے ہوئے سنا کرتی تھی لیکن رسول اللہﷺ سے اس بارہ میں میں نے نہیں سنا تھا۔ انہی دنوں ایک روز جب ایک لڑکی مجھے کنگھی کر رہی تھی تو میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: اے لوگو!اس پر میں نے لڑکی سے کہا: ہٹ جاؤ، لڑکی نے کہاکہ حضورؐ نے تو صرف مردوں کو بلایا ہے عورتوں کو نہیں بلایا۔ اس پر میں نے کہا کہ میں لوگوں میں سے ہوں۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں تمہارے لئے حوض پر پیش رو ہوں گا۔ پس تم میں سے کوئی میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اُسے مجھ سے دور کر دیا جائے جیسے (کوئی) بھٹکا ہوا اُونٹ ہٹایا جاتا ہے۔ تو میں کہوں گا کہ ایسا کیوں ہے؟تو کہا جائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا۔ پھر میں کہوں گا دوری ہو۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ انہوں نے نبیﷺ کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا جبکہ وہ کنگھی کر رہی تھیں: اے لوگو!اس وقت انہوں نے اپنی کنگھی کرنے والی سے کہا کہ میرے سر (کے بال)باندھ دو۔ ۔ ۔ ۔
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک دن باہر تشریف لے گئے اور اُحد (میں شہداء ہونے)والوں کی نمازِجنازہ پڑھی۔ پھرآپؐ منبر کی طرف واپس تشریف لائے اور فرمایا میں تمہارے لئے پیش رو ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں خدا کی قسم میں اس وقت اپنے حوض کودیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں یا(فرمایا) زمین کی کنجیاں۔ اور اللہ کی قسم مجھے تمہارے بارہ میں یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد شرک کرو گے لیکن مجھے تمہارے بارے میں یہ ڈر ضرورہے کہ تم ان کے لئے آپس میں مقابلہ کرنے لگو گے۔
. قَالَ عُقْبَةُ فَكَانَتْ آخِرَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ .
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اُحد کے شہداء کی نماز جنازہ پڑھی پھر آپؐ منبر پر چڑھے گویا زندوں اور مردوں کو الوداع کہہ رہے ہیں اور فرمایامیں حوض پر تمہار اپیش رو ہوں گا۔ اس کی چوڑائی ایلہسے جُحْفَہ کے درمیان تک کی ہے۔ مجھے تمہارے بارہ میں یہ ڈر نہیں کہ تم میرے بعد شرک میں پڑ جاؤ گے لیکن مجھے تمہارے بارہ میں یہ ڈر ہے کہ دنیا کے حصول میں تم ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے لگو گے اور تم باہم لڑنے لگوگے اور ہلاک ہو جاؤ گے جس طرح تم میں سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے۔ حضرت عقبہ ؓ کہتے ہیں یہ آخری بار تھی میں نے رسول اللہﷺ کو منبر پر دیکھا۔
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِ حَدِيثِ
الأَعْمَشِ
وَفِي حَدِيثِ شُعْبَةَ عَنْ
مُغِيرَةَ
سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ . وَحَدَّثَنَاهُ
سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ
أَخْبَرَنَا
عَبْثَرٌ
ح وَحَدَّثَنَا
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ
حَدَّثَنَا
ابْنُ فُضَيْلٍ
كِلاَهُمَا عَنْ
حُصَيْنٍ
عَنْ
أَبِي وَائِلٍ
عَنْ
حُذَيْفَةَ
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَ حَدِيثِ
الأَعْمَشِ
وَ
مُغِيرَةَ
.
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا اور میں کچھ قوموں سے کشمکش کروں گا اور اُن پر غالب کیا جاؤں گا۔ پھر میں کہوں گا کہ اے میرے رب !میرے صحابہؓ، میرے صحابہؓ پھر کہا جائے گا: تجھے پتہ نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا۔ ایک روایت میں أَصْحَابِی أَصْحَابِی کا ذکر نہیں ہے