بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 168 hadith
حضرت حارثہؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے نبیﷺ سے سنا۔ آپؐ نے فرمایاکہ آپؐ کا حوض صنعاء اور مدینہ کے درمیان مسافت جتنا ہے۔ مستوردنے ان سے پوچھاکیاآپ(حضرت حارثہؓ ) نے آپﷺ کو نہیں سنا جب آپؐ نے برتنوں کا ذکر کیا انہوں نے کہا نہیں۔ مستوردنے کہا کہ اس میں برتن ستاروں کی طرح دکھائی دیں گے ایک اور روایت اسی طرح ہے مگر اس میں مستو رد کے سوال اور حارثہؓ کے جواب کا ذکر نہیں ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تمہارے آگے جرباء اور اذرح کے مابین(مسافت)جتناایک حوض ہے۔ جس میں آسمان کے ستاروں کی مانند صراحیاں ہیں۔ جو اس (حوض) پر آیا اور اس میں سے پیا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہ ہو گا۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے حوض کی وسعت ایلہ اور یمن کے صنعاء کی مسافت کے برابر ہے اور یقینا اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد میں صراحیاں ہیں۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ تمہارے آگے ایک حوض ہے جس کے کناروں کے درمیان جرباء اور اذرح کی مسافت جتنا فاصلہ ہو گا۔ایک روایت میں (حَوْضًاکی بجائے) حَوْضِی (میرا حوض)کے الفاظ ہیں۔ عبید اللہ کہتے ہیں میں نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا شام کی ان دو بستیوں کے درمیان تین رات کی مسافت ہے۔
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا: یا رسولؐ اللہ!حوض کے برتن کیا ہیں؟آپؐ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے۔ اس کے برتن آسمان کے ستاروں سے تعداد میں زیادہ ہیں۔ سنو!ایک اندھیری رات میں جس میں بادل نہ ہو ستاروں کی طرح جنّت کے برتن ہوں گے۔ جس نے اُن میں پی لیا وہ کبھی بھی پیاسا نہ ہوگا۔ اس میں جنت کے دو پرنالے گرتے ہیں جس نے اس میں سے پیا وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ اس کا عرض اس کی لمبائی کی طرح عمان سے ایلۃ کے درمیان مسافت جتنا ہے۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔
حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا کہ میں اپنے حوض کے پینے کی جگہ پر اہلِ یمن کے لئے لوگوں کو ہٹاؤں گا۔ اپنا عصا ماروں گا یہانتک کہ وہ (پانی)ان پر بہہ پڑے گا۔ پھر اس کے عرض کے بارہ میں پوچھا گیا توآپؐ نے فرمایا کہ میری جگہ سے عمان تک اور جب اس کے پانی کے بارہ میں پوچھا گیا توآپؐ نے فرمایا: دودھ سے زیادہ سفید ہے اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور اس میں دوپرنالے گریں گے جو اس (حوض)کو جنت (کے پانی)سے بڑھا رہے ہوں گے ایک ان میں سے سونے کا ہوگا اور ایک چاندی کا۔ایک اور روایت میں (إِنِّی لَبِعُقْرِ حَوْضِی کی بجائے) أَنَّہُ قَالَ أَنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِنْدَ عُقْرِ الْحَوْضِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: میں اپنے حوض سے ضرور بعض آدمیوں کو ہٹا دوں گاجیسے بیگانہ اونٹ ہٹایا جاتا ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایاکہ ان لوگوں میں سے جنہوں نے میری صحبت اختیار کی بعض میرے پاس حوض پر آئیں گے حتی کہ جب میں ان کو دیکھوں گااور وہ میرے سامنے لائے جائیں گے اور وہ مجھ سے ہٹا دئیے جائیں گے تو میں کہوں گا اے میرے رب!میرے صحابہ، میرے صحابہ۔ تب مجھ سے کہا جائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس (حوض) کے برتن ستاروں جتنے ہوں گے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ میرے حوض کے دو کناروں کے درمیان فاصلہ صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ جتنا ہے۔ ایک روایت میں صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ کی بجائے مدینہ اور عمان کے درمیان فاصلہ کا ذکر ہے۔ اور ایک روایت میں (نَاحِیَتَیْ حَوْضِیْکی بجائے) لَابَتَیْ حَوْضِیْکے الفاظ ہیں۔