بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim CommunityMuslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmadas of Qadian
Sayings of the Holy Prophetﷺ
16,900+ Ahadith
Showing 2 of 232 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جب آپؐ پر سورۃ جمعہ نازل ہوئی۔ جب آپؐ نے وَآخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ 2 پڑھی تو ایک شخص نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! یہ کون لوگ ہیں؟ نبیﷺ نے اسے جواب نہ دیا یہانتک کہ اس نے ایک یا دو یا تین مرتبہ آپؐ سے پوچھا۔ وہ (حضرت ابو ہریرہؓ) بیان کرتے ہیں اور ہم میں سلمان فارسیؓ بھی تھے۔ نبیﷺ نے اپنا ہاتھ سلمانؓ فارسی پر رکھا اور فرمایا اگر ایمان ثریا پر بھی ہو تو ان میں سے کچھ جوانمرد اسے پا لیں گے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم لوگوں کو سو اونٹوں کی طرح پاؤ گے جن میں آدمی کوئی ایک سواری بھی نہیں پاتا۔