بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 288 hadith
حضرت ابو اسیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ کہے اے اللہ !میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب باہر نکلے تو کہے اے اللہ !میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے ایک اونٹ خریدا پھر جب آپؐ مدینہ تشریف لائے تو آپؐ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ میں مسجدمیں جاؤں اور دو رکعت ادا کروں۔
عبد اللہ بن شقیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ کیا نبیﷺ چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ آپؓ نے کہا نہیں سوائے اس کے کہ آپؐ سفر سے واپس تشریف لائے ہوں۔
عبد اللہ بن شقیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ کیا نبیﷺ چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ آپؓ نے کہا نہیں سوائے اس کے کہ آپؐ اپنے سفر سے واپس تشریف لائے ہوں۔
حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لے۔
رسول اللہﷺ کے صحابی حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہﷺ لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے وہ کہتے ہیں میں بھی بیٹھ گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہیں دو رکعت پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے آپؐ کو بیٹھے ہوئے دیکھا اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ حضورؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک کہ دو رکعت پڑھ لے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں نکلا۔ میرے اونٹ نے مجھے دیر کرادی اور تھک گیا رسول اللہﷺ مجھ سے پہلے تشریف لے آئے اور میں صبح آیا۔ میں مسجد آیا تو حضورؐ کو مسجد کے دروازہ پر موجود پایا تو آپؐ نے فرمایااب آئے ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا اپنا اونٹ چھوڑ دو اور اندر جاؤ اور دو رکعت پڑھو۔ وہ کہتے ہیں میں اندر گیا نماز پڑھی پھر واپس آیا۔
حضرت کعب بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمیشہ چاشت کے وقت سفر سے واپس تشریف لاتے اور جب آتے توسب سے پہلے مسجد سے ابتدا ء کرتے اور اس میں دورکعت پڑھتے پھر اس میں تشریف فرما ہوتے۔