بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 5 of 45 hadith
حضرت سہل بن سعدؓ انصاری بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کے (گھر کے) دروازے کے سوراخ سے جھانکا اور رسول اللہﷺ کے پاس ایک سرخارہ تھا جس سے آپؐ اپنے سر میں کنگھی فرما رہے تھے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایا اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تو دیکھ رہا ہے تو میں تیری آنکھ میں یہ مارتا۔ اللہ نے اجازت لینا نظر ہی کی وجہ سے تو رکھا ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ کے ایک حجرہ میں جھانکا تو نبیﷺ بال کاٹنے کا آلہ لے کر اس کی طرف گئے۔ گویا میں رسول اللہﷺ کو اس کی تلاش میں جاتے دیکھ رہا ہوں تا آپؐ خاموشی سے اس کی طرف جا کر اُسے چبھوئیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو لوگوں کے گھر بغیر ان کی اجازت کے جھانکے تو اُن کے لئے جائز ہے کہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص بغیر اجازت کے تجھے جھانک کر دیکھے اور تو کنکر مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تیرے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔
حضرت جریر بن عبداللہؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک نظر پڑنے کے بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے مجھے فرمایا کہ میں اپنی نظر ہٹا لوں۔