بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے دنیا ختم نہ ہوگی یہان تک کہ لوگوں پر ایک دن آجائے گا کہ قاتل کو یہ پتہ نہیں ہو گا کہ اس نے کس وجہ سے قتل کیا اور نہ مقتول کو کہ وہ کس وجہ سے قتل کیا گیا۔ عرض کیا گیا یہ کیسے ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا قتل و غارت ہوگی اور قاتل و مقتول (دونوں) آگ میں جائیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ (کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ (کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ عزّوجل کے گھر کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ (کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ وہ گھڑی قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ قحطان سے ایک آدمی نکلے گا جو لوگوں کو اپنے عصا سے ہانکے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا دن اور راتیں ختم نہیں ہوں گی یہانتک کہ ایک آدمی جسے جہجاہ کہا جاتا ہے حکومت کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہانتک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جن کے چہرے گویا (ایسے ہیں جیسے) کوٹی ہوئی ڈھالیں اور وہ گھڑی قائم نہیں ہوگی یہانتک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہانتک کہ تم سے ایک ایسی قوم لڑائی کرے گی جو بالوں کے جوتے پہنتے ہیں اور اُن کے چہرے ایسے ہیں جیسے کوٹی ہوئی ڈھالیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے اور وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جو چھوٹی آنکھوں والی اور چھوٹی چپٹی ناک والی ہو گی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ مسلمان ترکوں سے لڑیں گے وہ ایسے لوگ ہیں جن کے چہرے ایسے ہیں جیسے کوٹی ہوئی ڈھالیں _ وہ بالوں (والے لباس) پہنیں گے اور بالوں (والے جوتوں) میں چلیں گے۔