بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 131 hadith
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کتوں کے مارنے کا حکم دیتے تھے تو ہم مدینہ اور اس کی اطراف میں نکل جاتے اور کوئی کتا نہ چھوڑتے تھے بلکہ اسے مار دیتے تھے یہاں تک کہ ہم کسی گاؤں سے آئی ہوئی عورت کے پیچھے آئے ہوئے کتے کو بھی قتل کر دیتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کتوں کے مارنے کا حکم فرماتے سوائے شکار کے لئے یا بکریوں کی یا جانوروں کی حفاظت کے لئے کتے۔ حضرت ابن عمرؓ سے کہا گیا حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں یا کھیتی کے لئے تو حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہؓ کی اپنی کھیتی ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا ارشاد فرمایا یہاں تک کہ کوئی عورت صحرا سے اپنے کتے کے ساتھ آتی اور ہم اس (کتے) کو مار دیتے تھے تو نبیﷺ نے ان کے مارنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ تم صرف کلیۃً سیاہ رنگ کے، دو نقطوں کے نشان والے کتے کو مارا کرو کیونکہ وہ موذی ہے۔
حضرت ابن مغفّلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے مارنے کا حکم دیا تھا پھر فرمایا کہ انہیں کتوں سے کیا غرض؟ پھر آپؐ نے شکار اور بھیڑ بکریوں کی (حفاظت) کے کتے کی رخصت فرمائی۔ ایک اور روایت میں (رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ کی بجائے) رخَّصَ فی کَلْبِ الصّیدِ وَکَلْبِ الغَنَمِ والصَّیْدِ وَالزَّرْعِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوجاتے ہیں۔
عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے ہیں۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہو گا۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا کہ سوائے کھیتی کی حفاظت کے کتے کے۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے بجز شکاری کتے کے یا جانوروں کے (محافظ) کتے کے، کتا رکھا اس کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔ سالم کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے یا کھیتی کا کتا اور وہ خود کھیتی کے مالک تھے۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جن گھر والوں نے بجز جانوروں کے (محافظ) کتے یا شکاری کتے کے، کتا رکھا ان کے عمل سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔