بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 131 hadith
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اونٹ کی نر و مادہ کو ملانے کی اجرت سے منع فرمایا اور پانی اور زمین کی فروخت سے بھی تاکہ زمین کو کاشت کیا جائے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتوں کے مارنے کا حکم دیا تھا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی روکا نہ جائے کہ اس کے ذریعہ گھاس کو روکا جائے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی مت روکو کہ اس کے ذریعہ تم گھاس سے روک دو۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زائد پانی فروخت نہ کیا جائے تاکہ اس ذریعہ گھاس بیچی جائے۔
حضرت ابو سعید انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت اور کنچنی کی اجرت اور کاہن کی شیرینی سے منع فرمایا۔
حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا بدترین کمائی کنچنی کی اجرت اور کتے کی قیمت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی ہے۔
حضرت رافع بن خدیجؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کتے کی قیمت ناپاک ہے کنچنی کی کمائی ناپاک ہے اور پچھنے لگانے والے کی اجرت ناپاک ہے۔
ابوالزبیر سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت جابرؓ سے کتے اور بلی کی قیمت کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے اس پر تنبیہ فرمائی ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کے مارنے کا حکم دیا تھا اور مدینہ کی اطراف میں آدمی بھجوائے کہ انہیں مار دیا جائے۔