بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 89 hadith
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو بن یحيٰ بن سعید بن عمرو بن سعید نے ہمیں بتایا، کہا: میرے دادا نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس مسجد میں جو مدینہ میں ہے حضرت ابوہریرہؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور مروان بھی ہمارے پاس ہی تھا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے اس صادق سے سنا جن سے سچے وعدے کئے گئے، فرماتے تھے: میری اُمت کی ہلاکت قریش کے چند نوجوانوں کے ہاتھوں سے ہوگی۔ مروان نے کہا: اللہ ایسے نوجوانوں پر لعنت کرے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: اگر میں چاہوں تو میں ان کے نام بیان کر دوں کہ بنی فلاں اور بنی فلاں ہیں تو ضرور بیان کر دوں۔ (عمرو بن یحيٰ کہتے تھے) میں اپنے دادا کے ساتھ بنو مروان کے پاس جایا کرتا تھا جب وہ شام میں حاکم تھے تو جب میرے دادا اُن نوعمر لڑکوں کو دیکھتے تو ہم سے کہتے: ہوسکتا ہے کہ یہ بھی اُنہی میں سے ہوں۔ ہم کہتے: آپ بہتر جانتے ہو۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ عبیداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے شقیق سے روایت کی۔ شقیق نے کہا: میں حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) اور حضرت ابوموسیٰؓ کے ساتھ تھا اُن دونوں نے کہا: نبی
مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ عبیداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے شقیق سے روایت کی۔ شقیق نے کہا: میں حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) اور حضرت ابوموسیٰؓ کے ساتھ تھا اُن دونوں نے کہا: نبی
قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابووائل سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں حضرت عبداللہ اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں حضرت ابوموسیٰؓ نے کہا: میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی سنا اور ہرج حبشی زبان میں قتل کو کہتے ہیں۔
مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے زہری سے سنا ۔ زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت زینب بنت اُم سلمہؓ سے، اُنہوں نے حضرت اُم حبیبہؓ سے، اُنہوں نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے جاگے۔ آپؐ کا چہرہ سرخ تھا اور آپؐ یہ فرمارہے تھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ عرب کی بربادی ہے ایک شر سے جو بالکل قریب آن پہنچا ہے۔ یاجوج اور ماجوج کی دیوار میں آج اتنا روزن ہوگیا ہے اور سفیان نے انگلیوں سے نوے یا سو کا عدد بنایا ۔ آپؐ سے پوچھا گیا کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جب کہ ہم میں اچھے لوگ ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ جب گندگی بڑھ جائے گی۔
ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا اور محمود نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔اُنہوں نے زہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے قلعوں میں سے ایک قلعہ پر چڑھے آپؐ نے فرمایا: کیا تم بھی دیکھتے ہو جو میں دیکھتا ہوں؟ صحابہ نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: میں فتنوں کو دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھروں میں اس طر ح پڑ رہے ہیں جیسے کہ بارش کے قطرے پڑتے ہیں۔
(تشریح)عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ (بن عبدالاعلیٰ) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہم سےبیان کیا۔ اُنہوں نے زُہری سے، زہری نے سعید سے، سعید نےحضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: زمانہ قریب ہوتا جائے گا عمل کم ہوتے جائیں گے اور بخل دلوں میں ڈال دیا جائے گا اور فتنے بہت پھوٹ پڑیں گے اور ہرج بہت ہوگا۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ ! یہ ہرج کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: خونریزی مار دھاڑ ۔ اور شعیب اور یونس اور لیث اور زہری کے بھتیجے نے بھی یہی نقل کیا ۔ اُنہوں نے زہری سے، زہری نے حمید سے، حمید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔
عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ شقیق نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عبداللہؓ اور حضرت ابوموسیٰؓ بیٹھے ہوئے تھے اور دونوں باتیں کر رہے تھے ۔ حضرت ابوموسیٰؓ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس گھڑی سے پہلے ایسے دن ہوں گے جن میں علم اُٹھا لیا جائے گا اور اُن میں جہالت ڈیرا ڈالے گی اور اُن میں ہرج بہت ہوگا اور ہرج کے معنی ہیں خونریزی۔
محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سےبیان کیا۔ اُنہوں نے واصل (بن حیان) سے، واصل نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ اور (ابووائل نے کہا:) میں سمجھتا ہوں کہ حضرت عبداللہؓ نے اس حدیث کو مرفوعاً بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اُس گھڑی سے پہلے خونریزی کے دن ہوں گے جن میں علم مٹ جائے گا اور اُن میں جہالت جابجا ہو گی۔ حضرت ابوموسیٰؓ نے کہا: ہرج حبشی زبان میں خونریزی کو کہتے ہیں۔
اور ابوعوانہ نے عاصم سے نقل کیا۔ عاصم نے ابووائل سے، ابووائل نے (حضرت ابو موسیٰ) اشعریؓ سے کہ اُنہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے کہا: کیا تم ان دنوں کے بارے میں جانتے ہو جن کا نبی ﷺ نے ذکر فرمایا یعنی خونریزی کے دن۔(حضرت ابو موسیٰ) اشعریؓ نے یہ کہہ کر اسی طرح روایت بیان کی۔ اور حضرت ابن مسعودؓ نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: بدترین لوگ وہ ہوں گے جن کو وہ گھڑی ایسے وقت میں پا لے گی جبکہ وہ زندہ ہوں گے۔
(تشریح)