بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 46 hadith
ہم سے محمد بن شنی نے بیان کیا، کہا: ابو عاصم نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے حنظلہ سے۔حنظلہ نے قاسم سے۔قاسم نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں : نبی ﷺ جب غسل جنابت کرتے تو حلاب جیسی کوئی چیز منگواتے اور اپنی تھیلی میں لیتے اور اپنے سر کی دائیں طرف سے شروع کرتے پھر بائیں سے اور پھر اپنے سر کے درمیان * دونوں ہاتھوں سے ڈال کر دھوتے۔
(تشریح)ہم سے عبد اللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا کہ افلح نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے قاسم سے۔قاسم نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے اکٹھے نہایا کرتے تھے۔ہمارے ہاتھ باری باری اس میں پڑتے۔
ہم سے مسدد نے بیان کیا۔کہا: حماد نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ہشام سے۔ہشام نے اپنے باپ سے۔انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل فرماتے تو آپ اپنے ہاتھ کو دھوتے۔
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے ہم سے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتلایا ،کہا: سالم نے مجھے بتلایا۔انہوں نے کریب سے۔کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔انہوں نے کہا : حضرت میمونہ نے ہمیں بتلایا۔وہ کہتی تھیں : میں نے نبی عے کے لیے نہانے کا پانی برتن میں ڈالا تو آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور انہیں دھویا۔پھر اپنی شرم گاہ دھوئی۔پھر اپنا ہاتھ زمین پر رکھا اور مٹی سے اسے ملا اور اس کو دھویا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا۔پھر اپنا چہرہ دھویا اور اپنے سر پر پانی بہایا پھر ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔پھر ایک رو مال لایا گیا تو آپ نے اس سے نہیں پونچھا۔
(تشریح)ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: اعمش نے ہمیں بتلایا۔اعمش نے سالم بن ابی جعد سے۔سالم نے کریب سے۔کریب نے حضرت ابن عباس سے۔حضرت ابن عباس نے حضرت میمونہ نے روایت کی کہ نبی ﷺ نے غسل جنابت کیا اور اپنی شرم گاہ کو اپنے ہاتھ سے دھویا اور پھر ہاتھ دیوار سے رگڑا۔پھر اسے دھویا۔اس کے بعد آپ نے وضو کیا جیسا کہ آپ نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے۔جب اپنے غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا، انہوں نے ابوبکر بن حفص سے۔ابوبکر نے عروہ ہے۔عروہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے جنابت کا فنسل کیا کرتے۔اور عبدالرحمن بن قاسم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔انہوں نے اپنے باپ سے۔ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے عبداللہ بن عبد اللہ بن جبر سے روایت کی۔کہتے تھے کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو یہ کہتے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیویوں میں سے کوئی بیوی ایک ہی برتن سے اکٹھے نہایا کرتے تھے۔مسلم اور وہب ( بن جریر ) نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے ”مِنَ الْجَنَابَةِ“ کے الفاظ بڑھائے۔
ہم سے محمد بن محبوب نے بیان کیا، کہا: عبدالواحد نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: اعمش نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے سالم بن ابی جعد سے۔سالم نے حضرت ابن عباس کے مولی کریب ہے۔کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔وہ کہتے تھے کہ حضرت میمونہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی رکھا کہ آپ اس سے نہا ئیں۔آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہیں دو دو یا تین بار دھویا۔پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنی شرم گاہ کی جگہیں دھوئیں۔پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا۔پھر اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنا سر تین بار دھویا۔اس کے بعد آپ نے اپنے جسم پر پانی ڈالا۔پھر آپ اس جگہ سے ایک طرف ہوگئے ، جہاں آپ کھڑے تھے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے سالم بن ابی جعد سے۔ابو جعد نے حضرت ابن عباس کے مولیٰ کریب سے۔کریب نے حضرت ابن عباس سے۔حضرت ابن عباس نے حارث کی بیٹی حضرت میمونہ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نہانے کا پانی رکھا اور آپ کو پردہ کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا۔اسے ایک دفعہ یا دو دفعہ دھویا۔سلیمان کہتے تھے کہ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے تیسری دفعہ کا ذکر کیا یا نہیں۔پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر ڈالا اور اپنی شرمگاہ کو دھویا۔پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر یا دیوار پر رگڑا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنا سر دھویا۔پھر اپنے بدن پر پانی ڈالا۔پھر ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے تو میں نے آپ کو ایک کپڑا دیا۔آپ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح جھاڑ کر پونچھ دیا اور اسے نہ چاہا۔
(تشریح)ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ابن ابی عدی اور یحیی بن سعید نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے شعبہ سے۔شعبہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر۔انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت عائشہ کے پاس اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: اللہ عبد الرحمن کے باپ پر رحم کرے۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبولگایا کرتی تھی اور آپ اپنی تمام بیویوں کے پاس چکر لگاتے۔صبح احترام باندھتے اور آپ خوشبو سے مہک رہے ہوتے۔