بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 46 hadith
ہم سے سجی بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبید اللہ بن ابی جعفر سے۔ عبید اللہ نے محمد بن عبدالرحمان سے۔ انہوں نے عروہ سے۔ عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگر سونا چاہتے اور آپ جنبی ہوتے تو اپنی شرمگاہ کو دھوتے اور وضو کرتے جیسا نماز کے لیے کیا کرتے۔
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: جویریہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے نافع سے۔ نافع نے حضرت عبداللہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ پوچھا: آیا ہم میں سے کوئی اس حالت میں کہ وہ جنبی ہو سو جائے؟ فرمایا: ہاں، جب وضو کر لے۔
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبداللہ بن دینار سے۔ ابن دینار نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: حضرت عمر بن خطاب نے رسول اللہ
نیز ہم سے ابونعیم نے بیان کیا۔ انہوں نے ہشام سے۔ ہشام نے قتادہ سے۔ قتادہ نے حسن سے۔ حسن نے ابو رافع سے۔ ابو رافع نے حضرت ابو ہریرہ سے، حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: جب عورت کے چوشانے پر بیٹھ جائے اور پھر اپنی ساری طاقت اس پر صرف کر دے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ عمرو بن مرزوق نے بھی ہشام کی طرح شعبہ سے یہی بات روایت کی اور موسیٰ نے کہا کہ ابان نے ہم سے بیان کیا، کہا: قتادہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ حسن نے اسی طرح ہمیں بتلایا۔
(تشریح)ہم سے ابو معمر نے بیان کیا کہ عبدالوارث نے حسین سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا کہ یحییٰ نے کہا: ابوسلمہ نے مجھے بتلایا کہ انہیں عطاء بن یسار نے خبر دی کہ زید بن خالد جہنی نے انہیں بتلایا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان سے پوچھا، کہا: بھلا بتلائیں تو سہی، مرد جب اپنی عورت سے ہم صحبت ہو اور انزال نہ ہو؟ تو حضرت عثمان نے کہا: وضو کرے جس طرح کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہے اور اپنی شرم گاہ دھو لے۔ حضرت عثمان کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا۔ پھر میں نے اس کے متعلق حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت زبیر بن عوام اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے پوچھا تو انہوں نے ان کو بھی یہی حکم دیا۔ (یحییٰ کہتے تھے) ابوسلمہ نے مجھے بتایا کہ عروہ بن زبیر نے انہیں خبر دی کہ حضرت ابوایوب نے انہیں بتلایا کہ انہوں نے یہ رسول اللہ ﷺ سے سنا۔
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: یحییٰ نے ہشام بن عروہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا: میرے باپ نے مجھے خبر دی۔ کہتے تھے کہ مجھے حضرت ابوایوب نے خبر دی۔ انہوں نے کہا: حضرت ابی بن کعب نے مجھے بتلایا کہ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! جب مرد عورت سے ہم صحبت ہو اور اسے انزال نہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: اس کے بدن کا جو حصہ عورت سے چھوا ہے اس کو دھو لے، پھر وضو کرے اور نماز پڑھے۔ ابو عبد اللہ (بخاری) نے کہا کہ نہانے میں زیادہ احتیاط ہے۔ ہم نے یہ دوسری روایت ان کے اختلاف کی وجہ سے بیان کی ہے۔
(تشریح)