بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 42 hadith
حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا۔ آپؐ نے مجھے پردہ کیا ہوا تھا اورمیں حبشیوں کو دیکھتی تھی جب کہ وہ مسجد میں کھیل رہے تھے۔ حضرت عمرؓنے ان کو ڈانٹا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں رہنے دو ۔ بنی ارفدہ ! امن سے یعنی بے فکر ہوکر کھیلو۔
(تشریح)ہم سے ابوالولید نے بیان کیا،کہا:شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عدی بن ثابت نے مجھے بتایا، کہا: میں نے سعید بن جبیر سے سنا کہ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نکلے اور آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں نہ ان سے پہلے نماز پڑھی نہ بعد میں اور آپؐ کے ساتھ حضرت بلال ؓ بھی تھے۔