بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 51 hadith
ہم سے ابونعمان نے بیان کیا، کہا: ابوعوانہ نے بن علاقہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔انہوں نے کہا: ہم نے حضرت جریر بن عبد اللہ کو کہتے سنا کہ جس دن حضرت مغیرہ بن شعبہ فوت ہوئے تو حضرت جریر منبر پر کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد وستائش بیان کی اور کہا: تمہیں چاہیے کہ تم صرف ایک اللہ ہی کو اپنا سپر بناؤ، جس کا کوئی بھی ہم سر نہیں اور متانت اور سکینت اختیار کرو۔یہاں تک کہ تمہارے پاس کوئی حاکم آجائے۔کیونکہ وہ تمہارے پاس آب آہی رہا ہوگا۔پھر کہا: اپنے (وفات شده) امیر کے لئے دعائے مغفرت کرو۔کیونکہ وہ عفو کو پسند کرتا تھا۔بعد سنو کہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا۔میں نے کہا کہ میں آپ سے اسلام میں داخل ہونے کی بیعت کرتا ہوں تو آپ نے مجھ پر ہر ایک مسلمان کی خیر خواہی بھی لازم کی تھی۔اس پر میں نے آپ کی بیعت کی اور میں اس مسجد کے رب کی قسم کھاتا ہوں کہ میں تمہارا سراسر خیر خواہ ہوں۔پھر انہوں نے مغفرت کی دعا کی اور (منبر سے) اتر آئے۔
(تشریح)