بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 51 hadith
ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ انہوں نے عکرمہ ابن خالد سے۔عکرمہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمايا: اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے۔ اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ کے رسول ہیں اور نماز کو سنوار کر ادا کرنا اور دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
(تشریح)ہم سے سعید بن یحی بن سعید (اموی) قرشی نے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابو بردہ بن عبد اللہ بن ابو بردہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اپنے باپ ابو بردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! اسلام کا کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ فرمایا: اس شخص کا عمل جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان سلامتی میں رہیں۔
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اسلام کا کونسا عمل بہترین ہے؟ فرمایا: (یہ کہ) تو کھانا کھلائے اور سلامتی کی دعا کرے، اس کے لئے جس کو تو جانتا ہے اور اس کے لئے بھی جسے تو نہیں جانتا۔
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: ہمیں بتلایا۔ کہا کہ ابوزناد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعرج سے۔ اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اُسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے بھی زیادہ اُسے پیارا نہ ہوں۔
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عبد اللہ بن عبد اللہ بن جبر نے مجھے بتلایا۔ کہا: میں نے حضرت انس سے سنا۔ آپ نے فرمایا: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے دشمنی رکھنا نفاق کی علامت ہے۔
(تشریح)ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اور اسماعیل سے۔ ان دونوں نے شعبی سے۔ شعبی نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامتی میں رہیں اور اصل مہاجر وہ ہے جو اس بات کو جسے اللہ نے منع فرمایا ہے چھوڑ دے۔ ابو عبد اللہ (بخاری) نے کہا: اور ابو معاویہ نے بھی کہا کہ داؤد (بن ابی ہند) نے عامر سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو سے سنا۔ وہ یہی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے اور عبدالاعلیٰ نے بھی داؤد سے۔ داؤد نے عامر سے۔ عامر نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے۔ حضرت عبداللہ نے نبی ﷺ سے یہی نقل کیا۔
(تشریح)ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: یحیٰ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ۔ حضرت انسؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ نیز حسین معلم سے بھی مروی ہے کہ انہوں نے کہا: قادہ نے حضرت انس سے، حضرت انس نے نبی سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
(تشریح)ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ابن علیہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد العزیز بن صُهَيْب سے۔ عبد العزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ نیز ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے قتادہ سے۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے اور تمام لوگوں سے بڑھ کر اسے پیارا نہ ہوں۔
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ثقفی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ایوب نے ہمیں بتلایا۔ ایوب نے ابو قلابہ سے، ابو قلابہ نے حضرت انس سے۔ حضرت انس نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: تین باتیں جس میں ایمان کا مزا پا لیتا ہے۔ یہ کہ اللہ اور اس کا رسول تمام دوسری چیزوں سے بڑھ کر اس کو پیارے ہوں، اور یہ کہ جس انسان سے بھی محبت کرے صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے محبت کرے، اور یہ کہ کفر میں لوٹنا ایسا ہی برا سمجھے جس طرح وہ آگ میں پھینکے جانے کو برا سمجھتا ہے۔