بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 182 hadith
اور ابن ابی عدی نے شعبہ سے، شعبہ نے معبد بن خالد سے، معبد نے حضرت حارثہ (بن وہبؓ) سے روایت کرتے ہوئے اتنا بڑھایا کہ انہوں نے نبی ﷺ سے آپ کی یہ بات سنی کہ آپؐ کا حوض اتنا ہے جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ ہے۔ تو حضرت مستوردؓ نے اُن سے کہا: کیا تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہیں سنا کہ برتنوں کابھی ذکر کیا ہو ؟ اُنہوں نے کہا: نہیں۔ حضرت مستوردؓ نے کہا: اس حدیث میں تو یہ بھی تھا کہ برتن ستاروں کی طرح ہوں گے۔
سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے نافع بن عمر سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ابن ابی ملیکہ نے مجھے بتایا۔ ابن ابی ملیکہ نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں حوض پر ہوں گا اور جو تم میں سے میرے پاس (پانی پینے کے لئے) آئیں گے ان کو دیکھتا رہوں گا اور کچھ لوگوں کو میرے سامنے سے پکڑ کر لے جائیں گے۔ میں کہوں گا: اے میرے ربّ! یہ میرے ہیں اور میری اُمّت میں سے ہیں۔ تو کہا جائے گا: کیا تمہیں علم ہوا جو انہوں نے تمہارے بعد کیا؟ اللہ کی قسم وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھرتے رہے۔ (یہ حدیث بیان کرکے) ابن ابی ملیکہ یہ دعا کیا کرتے تھے ۔ اے اللہ ! ہم تیری پناہ لیتے ہیں اس سے کہ ہم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائیں یا ہمیں اپنے دین سے بہکا یا جائے۔ یہ جو سورة مؤمنون میں ہے عَلَى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَ اس کے معنی ہیں ایڑیوں کے بل اُلٹے پھرتے ہیں۔
(تشریح)