بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 113 hadith
۲۰۵ ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا: عبداللہ نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے کہا: اوزاعی نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کي سے، جی نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے جعفر بن عمرو بن امیہ ) سے جعفر نے اپنے باپ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: میں نے نبی صلى الله کو اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح کرتے دیکھا۔۔معمر نے بھی یہ روایت اوزاعی کی طرح بیان کی۔انہوں نے تحی سے بچی نے ابوسلمہ سے،ابو سلمہ نے عمرو سے روایت کی انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا۔
(تشریح)ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: زکریا نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عامر سے، عامر نے عروہ بن مغیرہ سے، عروہ نے اپنے باپ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ میں آگے بڑھ کر جھکا کہ آپ کے موزے اُتاروں تو آپ نے فرمایا: انہیں رہنے دو کیونکہ میں نے ان کو باوضو پہنا تھا۔ آپ نے ان پر مسح کیا۔
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا : ( مالک نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن بیسار سے، عطاء نے حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کا شانہ کھایا۔پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے تحقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔انہوں نے کہا: جعفر بن عمرو بن اُمیہ نے مجھے بتلایا کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ع کو دیکھا: آپ بکری کے شانہ سے گوشت کاٹ کر کھا رہے تھے۔اتنے میں آپ نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ نے چھری وہیں پھینک دی اور آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
ہم سے اصبغ نے بیان کیا، کہا: ابن وہب نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے کہا: عمرو نے مجھے بتلایا۔انہوں نے بکیر سے، بکیر نے گریب سے، گریب نے حضرت میمونہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ان کے ہاں شانہ کا گوشت کھایا۔پھر اس کے بعد آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ رسول اللہ
۲۱۳ ہم سے ابو معمر نے بیان کیا، کہا: عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا۔(انہوں نے کہا: ) ایوب نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے ابو قلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انسؓ سے حضرت انس نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ فرماتے تھے: جب تم میں سے کوئی نماز میں اونگھے تو وہ سو جائے ، یہاں تک کہ جو کچھ پڑھ رہا ہو اسے معلوم بھی ہو۔
۲۰۹ ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے تجي بن سعید سے، یحیٰ نے بشير بن یسار سے جو کہ بنو حارثہ کے مولیٰ تھے۔ روایت کی کہ سوید بن نعمان نے ان سے بیان کیا کہ جس سال خیبر فتح ہوا۔وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے۔جب آپ صہباء میں پہنچے اور یہ جگہ خیبر کے ورے نشیب میں ہے تو آپ نے عصر کی نماز پڑھی۔پھر اس کے بعد آپ نے تو شے منگوائے۔آپ کے پاس سوائے ستوؤں کے اور کچھ نہ لایا گیا۔آپ نے حکم دیا اور وہ بھگوئے گئے۔رسول اللہ ﷺ نے کھائے اور ہم نے بھی کھائے۔پھر آپ مغرب کی نماز کے لئے کھڑے ہو گئے اور آپ نے کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی۔پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
ہم سے یحیٰ بن بکیر اور قتیبہ نے بیان کیا۔وہ دونوں کہتے تھے: لیث نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے عقیل سے عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے دودھ دودھ پیا اور کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔تعقیل کی طرح یونس اور صالح بن کیسان نے بھی زہری سے یہی روایت کی ہے۔
۲۱۴ ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے عمرو بن عامر سے روایت کی۔عمرو نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔(امام بخاری نے کہا:) نیز ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: کی نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے سفیان سے روایت کی۔وہ کہتے تھے: عمرو بن عامر نے مجھ سے بیان کیا۔انہوں نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔وہ کہتے تھے نبی ﷺ ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔میں نے کہا: تم کس طرح کرتے تھے۔جواب دیا: ہم میں سے ایک کے لئے وضو اس وقت تک کافی ہوتا جب تک وہ بے وضو نہ ہو جاتا۔