بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 173 hadith
حسن بن عمر بن شقیق نے مجھے بتایا کہ معتمر نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے کہا؛ نیز ابوعثمان نے حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ان کو دس سے کچھ زیادہ مالکوں نے ایک دوسرے کے پاس فروخت کیا۔
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عوف (اعرابی) سے، عوف نے ابوعثمان (نہدی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمان فارسی ؓ سے سنا۔ کہتے تھے: میں رام ہرمز شہر سے ہوں۔
حسن بن مدرک نے ہمیں بتایا کہ یحيٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم (احول) سے، عاصم نے ابوعثمان (نہدی) سے، ابوعثمان نے حضرت سلمانؓ (فارسی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عیسیٰؑ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہما وسلم کے درمیان چھ سو برس کا فاصلہ تھا، جس میں کوئی نبی مبعوث نہیں ہوا۔