بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 5 of 525 hadith
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن دینار سے, عبد اللہ بن دینار نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا اور آپؐ نے حضرت اسامہ بن زیدؓ کو اُن پر امیر مقرر کیا۔ لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ رسول اللہ ﷺ یہ سن کر کھڑے ہوگئے اور فرمایا: اگر تم اس کی امارت پر اعتراض کرتے ہو تو تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کیا کرتے تھے۔ اور اللہ کی قسم! وہ امارت کے لائق ہی تھا اور وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو مجھے بہت پیارے ہیں اور یہ بھی اس کے بعد ان لوگوں میں سے ہے جو مجھے بہت پیارے ہیں۔
(تشریح)عبداللہ بن رجاء نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا کہ ابواسحاق سے روایت ہے۔ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا, کہا: میں نبی ﷺ
اصبغ (بن الفرج) نے ہم سے بیان کیا, کہا: (عبداللہ) بن وہب نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے کہا: عمرو (بن حارث) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے (یزید) بن ابی حبیب سے, انہوں نے ابوالخیر (مرثد) سے, ابوالخیر نے (عبدالرحمٰن بن عُسَیلہ) صنابحی سے روایت کی کہ انہوں نے ان سے پوچھا: تم نے کب ہجرت کی؟ صنابحی نے جواب دیا کہ ہم یمن سے ہجرت کرتے ہوئے نکلے اور جحفہ میں پہنچے۔ ایک سوار سامنے سے آنکلا۔ میں نے اس سے حال دریافت کیا۔ اس نے کہا: ہم نبی ﷺ کو پانچ دن سے دفنا چکے ہیں۔ میں نے صنابحی سے پوچھا: کیا تم نے لیلۃ القدر سے متعلق کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ نبی ﷺ کے مؤذن حضرت بلالؓ نے مجھے بتایا کہ وہ آخری دہاکے کی ساتویں رات ہے۔
(تشریح)عبداللہ بن رجاء نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا کہ ابواسحاق سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کتنے غزوات کئے؟ انہوں نے کہا: سترہ۔ میں نے کہا: نبی ﷺ نے کتنے غزوات کئے؟ انہوں نے کہا: انیس۔
احمد بن حسن نے مجھے بتایا کہ احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا ہم سے، انہوں نے (عبداللہ) بن بریدہ سے, انہوں نے اپنے باپ حضرت بریدہؓ (بن حصیب) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سولہ غزوات میں شامل ہوئے۔
(تشریح)