بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 113 hadith
ہم سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا۔ انہوں نے عبد الله بن بکر سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا کہ انہوں نے کہا: نماز کا وقت ہوا تو جن لوگوں کا گھر نزدیک تھا وہ اُٹھ کر اپنے اپنے گھروں کی طرف چلے گئے اور کچھ لوگ باقی رہ گئے۔ رسول اللہؐ کے پاس پھر کا ایک لگن لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا۔ وہ لگن چھوٹا تھا۔ آپ اس میں اپنا ہاتھ نہ پھیلا سکتے تھے۔ سب لوگوں نے وضو کیا۔ ہم نے کہا: تم کتنے تھے۔ کہا: اسی (۸۰) سے کچھ زیادہ۔
Anas (r.a) reported: ‘On one occasion, it was the time for Prayer, and so those whose homes were nearby returned to their homes [to perform ablution] while the others stayed behind. A stone tub containing water was brought to the Messenger of Allāh (sa). The tub was too small for him to extend his hand in it, yet everyone managed to perform ablution.’ We asked [Anas]: ‘How many of you were there?’ He replied: ‘80 or more.’
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا: ابواسامہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے بُرید سے، بُرید نے ابو بردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابوموسیٰ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک پیالہ منگوایا، جس میں پانی تھا۔ آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اور منہ اس میں دھوئے اور اس میں کلی کی۔
Abū Mūsá (r.a) narrated that the Prophet (sa) requested a bowl of water, with which he washed his hands and face and rinsed his mouth.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا: عبد العزيز بن ابوسلمہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: عمرو بن كي نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عبداللہ بن زید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ آئے تو ہم ایک کی۔ پیتل کے لگن میں آپ کے لئے پانی لائے۔ آپ نے وضو کیا اور اپنا منہ تین بار دھویا اور اپنے ہاتھ دو دو دفعہ دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا۔ (اپنے دونوں ہاتھوں کو آگے سے لے گئے اور پیچھے سے لے آئے اور اپنے دونوں پاؤں ( بھی ) دھوئے۔
ʿAbd Allāh ibn Zaid (r.a) narrated: ‘The Messenger of Allāh (sa) came, and we presented him with a bronze bowl containing water [for the purpose of performing ablution]. He performed ablution [as follows]: he washed his face three times and his hands twice each, passed his wet hands over his head, from front [to back] and from back [to front], and washed his feet.’
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی، کہا: عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ نے مجھے بتلایا کہ حضرت عائشہ کہتی تھیں: جب نبی ﷺ بیمار ہوئے اور آپ کی بیماری نے آپ پر سخت حملہ کیا تو آپ نے اپنی بیویوں سے اجازت لی کہ میرے گھر میں آپ کی تیمارداری کی جائے۔ تو انہوں نے آپ کو اجازت دی۔ اس پر نبی ﷺ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لیتے ہوئے نکلے۔ آپ کے پاؤں زمین پر لکیر ڈال رہے تھے۔ حضرت عباس اور ایک اور شخص کے درمیان۔ عبید اللہ کہتے تھے۔ میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس کو یہ بتلایا تو انہوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ دوسرا شخص کون ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہا: وہ حضرت علی بن ابی طالبؓ ہیں اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی تھیں کہ جب نبی ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی اور آپ اپنے گھر میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا: مجھ پر سات ایسی مشکوں سے پانی انڈیلو کہ جن کے بندھن نہ کھولے گئے ہوں۔ شاید کہ میں لوگوں کو وصیت کرسکوں۔ آپ کو ایک لگن میں بٹھایا گیا جو نبی ﷺ کی بیوی حضرت حفصہ کا تھا۔ پھر ہم آپ پر مشکیں ڈالنے لگے۔ یہاں تک کہ آپ ہم کو اشارہ کرنے لگے کہ بس تم کر چکیں۔ پھر آپ لوگوں کے پاس باہر گئے۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) said: ‘When the Prophet (sa) became ill and his illness grew severe, he sought permission from his wives to be cared for in my house, and they gave him permission. Subsequently, the Prophet (sa) emerged [from where he was staying] supported by two men, his feet dragging on the ground, between ʿAbbās (r.a) and another man.’ ʿUbaid Allāh [who related this narration from ʿĀʾishah] adds: ‘As I was relating this incident to ʿAbd Allāh ibn ʿAbbās, he enquired: “Do you know who the other man was?” I replied that I did not. He said: “It was ʿAlī [ibn Abī Ṭālib]”.’ ʿĀʾishah (r.a) would relate: ‘The Prophet (sa), upon entering his home, and when his ailment worsened, requested: “Pour water over me from these seven full water skins, so that I may address the people.” He was seated in a tub belonging to Ḥafṣah, wife of the Prophet (sa) and then began to pour water from these water skins over him until he gestured, as if to say, “That is enough.” Then he emerged to [address] the people.’
خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا: سلیمان نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: عمرو بن سکی نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا۔ وہ کہتے تھے میرے چچا وضو میں پانی بہت استعمال کرتے تھے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زید سے کہا: مجھے بتلائیں کہ آپ نے نبی ﷺ کو کس طرح وضو کرتے دیکھا؟ اس پر انہوں نے پانی کا لگن منگوایا اور اپنے ہاتھوں پر (پانی) انڈیلا اور تین دفعہ (ہاتھ) دھوئے۔ پھر اپنا ہاتھ لگن میں ڈالا اور کلی کی ، ناک صاف کیا۔ ایک ہی چلو سے تین بار (ایسا کیا)۔ پھر اپنے ہاتھ ڈالے ان دونوں سے چلو لیا اور اپنا منہ تین بار دھویا۔ پھر اپنے ہاتھ کہنیوں سمیت دو دو دفعہ دھوئے۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں میں کچھ پانی لیا اور اپنے سر کا مسح کیا۔ (اپنے دونوں ہاتھوں کو ) پیچھے لے گئے اور آگے کو لائے۔ پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے اور کہا کہ اسی طرح میں نے نبی ﷺ کو وضو کرتے دیکھا تھا۔
Yaḥyá al-Māzinī narrated: ‘My paternal uncle would use a lot of water when performing ablution. Once he asked ʿAbd Allāh ibn Zaid (r.a) to tell him how he [ʿAbd Allāh ibn Zaid (r.a)] had observed the Prophet (sa) performing ablution. On this, ʿAbd Allāh ibn Zaid (r.a) sent for a pot of water and poured [water] over his hands washing them three times. Then, he immersed his hands in the pot, rinsed his mouth and cleaned out his nostrils three times each with one handful [of water]. Then, he put his hands in the water, took a handful, and washed his face three times. Then he washed each of his hands up to the elbows twice. Then he took some water with his hand and passed his hand over his head, taking his hands back and bringing them to the front. Then he washed his feet and said: “This is how I saw the Prophet (sa) performing ablution”.’
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: حماد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے پانی کا ایک برتن منگوایا تو آپ کے لئے ایک کھلے منہ کا چوڑا پیالہ لایا گیا۔ جس میں کچھ پانی تھا۔ آپ نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ حضرت انس کہتے تھے۔ میں پانی کو دیکھنے لگا۔ وہ آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ کر نکل رہا تھا۔ حضرت انس کہتے تھے: جن لوگوں نے وضو کیا میں نے ان کا اندازہ کیا۔ ستر (۷۰)، اسی (۸۰) کے درمیان تھے۔
(تشریح)Anas (r.a) narrated that the Prophet (sa) sent for a vessel of water. So a wide, shallow bowl containing a little water was brought and he placed his fingers in it. Anas (r.a) said: ‘I saw water streaming out from between his fingers.’ Anas (r.a) [then] said: ‘I estimated that those who performed ablution from that water were between 70 and 80 in number.’
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: مسکر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابن جبر نے مجھ سے بیان کیا کہا: میں نے حضرت انس سے سنا۔ کہتے تھے: نبی ایک صاع سے لے کر پانچ مد تک (پانی سے) نہائے یا کہا غسل فرمایا کرتے تھے اور ایک مد پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔
(تشریح)Anas (r.a) reported: ‘The Prophet (sa) used to wash – or [he said] used to take a bath – using between one ṣāʿ to five mudd [of water], and to perform ablution he would use only one mudd.’
ہمیں اصبغ بن فرج مصری نے ابن وہب سے روایت کرتے ہوئے بتلایا، کہا: مجھ سے عمرو نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ) ابونضر نے مجھے بتلایا کہ انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمان سے، ابوسلمہ نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے، حضرت عبداللہ نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے نبی ﷺ کے متعلق بیان کیا کہ آپ نے دونوں موزوں پر سج کیا اور یہ کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے حضرت عمر سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ( یہ بات ) درست ہے۔ جب حضرت سعد نبی ﷺ کے متعلق کوئی بات بتائیں تو کسی دوسرے سے اس کے متعلق نہ پوچھا کرو اور موسى بن عقبہ نے کہا۔ ابونضر نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوسلمہ نے ان کو بتلایا کہ حضرت سعد نے (ان سے یہ حدیث بیان کی تو ) حضرت عمر نے حضرت عبداللہ سے اسی طرح کہا۔
Saʿd ibn Abī Waqqāṣ (r.a) related that the Prophet (sa) passed his [wet] hands over his leather socks. ʿAbd Allāh ibn ʿUmar (r.a) sought clarification from ʿUmar (r.a) regarding this. ʿUmar (r.a) replied: ‘Yes. When Saʿd narrates anything about the Prophet (sa), there is no need to seek confirmation from anyone else.’
ہم سے عمرو بن خالد حرانی نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یحی بن سعید سے، نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے نافع بن جبیر ہے، نافع نے عروہ بن مغیرہ سے، انہوں نے اپنے باپ حضرت مغیرہ بن شعبہ سے رسول اللہ ﷺ کے متعلق روایت کی کہ آپ قضائے حاجت کے لئے باہر گئے تو حضرت مغیرہ ایک ڈول جس میں پانی تھا؟ لے کر آپ کے پیچھے ہو لئے اور جب آپ حاجت سے فارغ ہوئے تو انہوں نے آپ پر پانی ڈالا۔ آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
Al-Mughīrah ibn Shuʿbah (r.a) related an incident regarding the Messenger of Allāh (sa), that he went outside to answer the call of nature and al-Mughīrah followed him carrying a container of water. When the Prophet (sa) finished relieving himself, al-Mughīrah poured water for the Prophet (sa), with which he [the Prophet (sa)] performed ablution, passing his [wet] hands over his leather socks.
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: شیبان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یحیٰ سے، تجلی نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری سے روایت کی کہ ان کے باپ نے ان کو بتلایا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا۔ حرب بن شداد نے بھی اور ابان نے بھی یحیٰ سے روایت کرتے ہوئے یہ حدیث بیان کی۔
Jaʿfar ibn ʿAmr ibn Umayyah al-Ḍamrī (r.a) narrated that his father informed him that he had seen the Messenger of Allāh (sa) passing his [wet] hands over his leather socks.