بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 113 hadith
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا: عبداللہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: اوزاعی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کي سے، جی نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے جعفر بن عمرو بن امیہ سے، جعفر نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح کرتے دیکھا۔ معمر نے بھی یہ روایت اوزاعی کی طرح بیان کی۔ انہوں نے تحی سے، بچی نے ابوسلمہ سے، ابو سلمہ نے عمرو سے روایت کی انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا۔
(تشریح)Jaʿfar ibn ʿAmr ibn Umayyah al-Ḍamrī (r.a) narrated from his father: ‘I saw the Prophet (sa) passing [wet] hands over his turban and leather socks.’ This ḥadīth was also narrated by Maʿmar from Yaḥyá, from Abū Salamah, from ʿAmr, who said: ‘I saw the Prophet (sa).’
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا: زکریا نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عامر سے، عامر نے عروہ بن مغیرہ سے، عروہ نے اپنے باپ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے میں نبیؐ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ میں آگے بڑھ کر جھکا کہ آپ کے موزے اُتاروں تو آپ نے فرمایا: انہیں رہنے دو کیونکہ میں نے ان کو باوضو پہنا تھا۔ آپ نے ان پر مسح کیا۔
(تشریح)Al-Mughīrah narrated: ‘I accompanied the Prophet (sa) on a journey, and as I bent down to take off his socks [for him to perform ablution], he said: “Leave them on, as I put them on when my feet were clean.” He then proceeded to wipe his [moist] hands over them.’
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا : (مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن بیسار سے، عطاء نے حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کا شانہ کھایا۔ پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
ʿAbd Allāh Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) ate [meat from] the shoulder of a goat and subsequently offered Prayer without repeating his ablution.
ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے تحقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جعفر بن عمرو بن اُمیہ نے مجھے بتلایا کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہؐ کو دیکھا: آپ بکری کے شانہ سے گوشت کاٹ کر کھا رہے تھے۔ اتنے میں آپ نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ نے چھری وہیں پھینک دی اور آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
(تشریح)Jaʿfar ibn ʿAmr ibn Umayyah (r.a) reported that his father informed him that he observed the Messenger of Allāh (sa) cutting [and eating] parts of the shoulder of a goat. Afterwards, when he was called for Prayer, he put down his knife and offered the Prayer without repeating his ablution.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے تجی بن سعید سے، یحیٰ نے بشير بن یسار سے جو کہ بنو حارثہ کے مولیٰ تھے۔ روایت کی کہ سوید بن نعمان نے ان سے بیان کیا کہ جس سال خیبر فتح ہوا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے۔ جب آپ صہباء میں پہنچے اور یہ جگہ خیبر کے ورے نشیب میں ہے تو آپ نے عصر کی نماز پڑھی۔ پھر اس کے بعد آپ نے توشے منگوائے۔ آپ کے پاس سوائے ستوؤں کے اور کچھ نہ لایا گیا۔ آپ نے حکم دیا اور وہ بھگوئے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے کھائے اور ہم نے بھی کھائے۔ پھر آپ مغرب کی نماز کے لئے کھڑے ہو گئے اور آپ نے کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی۔ پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
Suwaid ibn al-Nuʿmān narrated: ‘We accompanied the Messenger of Allāh (sa) during the year of Khaibar. When they reached a place called al-Ṣahbāʾ, near Khaibar, the Prophet (sa) offered the ʿAṣr Prayer. Afterwards, he asked for some sustenance but all that was available was some sawīq. He instructed that it should be moistened with water. Then he ate of it and we also did so. Subsequently, he rose for the Maghrib Prayer and rinsed his mouth and we also did so. He then offered his Prayer without repeating the ablution.’
ہم سے اصبغ نے بیان کیا، کہا: ابن وہب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: عمرو نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے بکیر سے، بکیر نے گریب سے، گریب نے حضرت میمونہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ان کے ہاں شانہ کا گوشت کھایا۔ پھر اس کے بعد آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
Maimūnah (r.a) related that the Prophet (sa) ate a shoulder [of meat] at her home and then offered Prayer without performing ablution again.
ہم سے یحیٰ بن بکیر اور قتیبہ نے بیان کیا۔ وہ دونوں کہتے تھے: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے دودھ دودھ پیا اور کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔ تعقیل کی طرح یونس اور صالح بن کیسان نے بھی زہری سے یہی روایت کی ہے۔
Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) drank some milk and then rinsed his mouth, saying: ‘It contains fat.’
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اونگھے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو چاہیے کہ وہ سو جائے۔ یہاں تک کہ اس سے نیند جاتی رہے۔ کیونکہ تم میں سے اگر کوئی اس حالت میں نماز پڑھے کہ وہ اونگھ رہا ہو تو اسے کچھ پتہ نہ ہوگا۔ شاید چاہے تو بخشش مانگنا۔ اور لگے اپنے آپ کو برا بھلا کہنے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘If any of you becomes drowsy during the Prayer, he should sleep until the drowsiness subsides. This is because if any of you observes Prayer while feeling sleepy, he does not know whether he may be seeking forgiveness or instead cursing himself.’
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا، کہا: عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا: ) ایوب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابو قلابہ سے، ابو قلابہ نے حضرت انسؓ سے حضرت انس نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ فرماتے تھے: جب تم میں سے کوئی نماز میں اونگھے تو وہ سو جائے، یہاں تک کہ جو کچھ پڑھ رہا ہو اسے معلوم بھی ہو۔
(تشریح)Anas (r.a) reported from the Prophet (sa) that he said: ‘If any of you becomes drowsy during the Prayer, he should sleep until he regains understanding of what he is reading.’
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عمرو بن عامر سے روایت کی۔ عمرو نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ (امام بخاری نے کہا:) نیز ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: کی نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے سفیان سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: عمرو بن عامر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے نبی ﷺ ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔ میں نے کہا: تم کس طرح کرتے تھے۔ جواب دیا: ہم میں سے ایک کے لئے وضو اس وقت تک کافی ہوتا جب تک وہ بے وضو نہ ہو جاتا۔
Anas (r.a) narrated that the Prophet (sa) used to perform ablution at the time for each Prayer. I asked: ‘What did you [the Companions] used to do?’ He replied: ‘We would pray with the same ablution as long as we did not break it.’