بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 172 hadith
اور یہ کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ راستے کے بائیں طرف ہرشی سے آگے نالے میں درختوں کے پاس اُترے۔ وہ نالہ ہرشی کے کنارے سے ملا ہوا ہے۔ اس کے اور راستہ کے درمیان قریباً ایک تیر کی مار ہے اور حضرت عبد اللہ بن عمر اس درخت کے قریب نماز پڑھا کرتے تھے جو کہ اُن درختوں میں سے راستے کے قریب ہے اور وہ ان سب سے لمبا ہے۔
And ʿAbd Allāh ibn ʿUmar (r.a) narrated to him that the Messenger of Allāh (sa) dismounted by some trees, on the left side of the road, in a streambed before Harshá. That streambed bordered the outskirts of Harshá, with a distance of roughly a bowshot between it and the road. ʿAbd Allāh [ibn ʿUmar] (r.a) would offer Prayer towards a tree – the nearest of those trees to the road – and it was the tallest of them.
اور یہ کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اُن سے بیان کیا کہ نبی ﷺ اس نالے میں اُترا کرتے تھے جو مَر الظہرَان کے قریب مدینہ کی طرف سے آتا ہے جب تم صَفْرَاوَات سے نیچے اُترتے ہو۔ آپ اسی نالے کی وادی میں اُترا کرتے تھے جو راستہ کے بائیں طرف آتا ہے جبکہ تم مکہ جا رہے ہو۔ رسول اللہ ﷺ کے ڈیرے اور اس راستہ کے درمیان ایک پتھر کی مار ہے۔
And ʿAbd Allāh ibn ʿUmar (r.a) related to him that the Prophet (sa) would halt in the streambed on the near side of Marr al-Ẓahrān towards Madīnah, when you descended from al-Ṣafrāwāt. He would dismount in the bed of that streambed, on the left-side of the road as you head towards Makkah. There was no more than a stone’s throw between the Messenger of Allāh’s place of rest and the road.
اور یہ کہ حضرت عبد اللہ بن عمر نے ان سے بیان کیا کہ نبی ﷺ جب مکہ کو آتے تو ذی طُویٰ میں اترا کرتے تھے اور (وہیں) رات گزارتے، یہاں تک کہ آپ کو صبح ہو جاتی اور آپ وہیں صبح کی نماز پڑھتے اور رسول اللہ ﷺ کی وہ نماز گاہ ایک پُر چٹان ٹیلے پر ہے۔ اس مسجد میں نہیں جو کہ وہاں بنائی گئی ہے بلکہ اس مسجد کے نیچے سخت ٹیلے پر۔
And ʿAbd Allāh ibn ʿUmar (r.a) narrated to him that the Prophet (sa) would stop at Dhī Ṭuwá and spend the night there until morning when he came to Makkah, and he would offer the Morning Prayer there. The place of worship of the Messenger of Allāh (sa) was on a rugged mound; it was not in the mosque that had been built there, but below it on that rugged mound.
اور یہ کہ حضرت عبد اللہ بن عمر نے اُن سے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے کعبہ کی طرف منہ کرتے ہوئے اس پہاڑ کی دونوں چوٹیوں کو اپنے سامنے رکھا جو آپ کے اور لمبے پہاڑ کے درمیان تھی اور اس طرح اس مسجد کو جو وہاں بنائی گئی ہے اس مسجد کے بائیں طرف رکھا جو کہ ٹیلہ کے کنارہ پر ہے۔ اور نبی ﷺ کی نماز گاہ اس سے نیچے کالے ٹیلے پر ہے۔ تم دس ہاتھ یا اسی کے قریب اس ٹیلے سے چھوڑ دو پھر تم اس پہاڑ کی دونوں چوٹیوں کی طرف منہ کرتے ہوئے نماز پڑھو جو کہ تمہارے اور کعبہ کے درمیان ہے۔
(تشریح)And ʿAbd Allāh [ibn ʿUmar] (r.a) narrated to him that the Prophet (sa) faced the Kaʿbah, aligning himself with the two peaks of the mountain that lay between him and the tall mountain. Thus, he kept the mosque that was later built there to his left, at the edge of the mound. And the place of Prayer of the Prophet (sa) was below it, on the black mound. One should leave 10 cubits or so from the mound. Then, one would pray facing the two peaks of the mountain between one and the Kaʿbah.
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، عبید اللہ نے حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک گدھی پر آرہا تھا اور میں اس وقت ابھی بلوغت کو پہنچا ہی تھا اور رسول اللہ ﷺ مِنىٰ میں لوگوں کو بغیر کسی دیوار کی طرف منہ کیے نماز پڑھا رہے تھے۔ پس میں صف کے ایک حصہ کے سامنے سے گزرا۔ پھر میں اترا اور میں نے گدھی کو چھوڑ دیا کہ وہ چرے اور میں صف میں شامل ہو گیا۔ کسی نے بھی مجھ سے یہ بات بُری نہ منائی۔
ʿAbd Allāh ibn ʿAbbās (r.a) narrated: ‘I came riding on a she-donkey and that day, I was nearing the age of maturity and the Messenger of Allāh (sa) was leading the people in Prayer at Miná without a wall [in front of him]. I passed in front of some of the rows. Then I dismounted, released the she-donkey to graze, and joined the row. No one rebuked me for this.’
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا: عبد اللہ بن نمیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبید اللہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب عید کے دن نکلتے تو برچھی گاڑنے کے لیے فرماتے اور وہ آپ کے سامنے گاڑ دی جاتی۔ آپ اس کی طرف منہ کر کے پڑھتے اور لوگ آپ کے پیچھے ہوتے اور سفر میں بھی آپ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ پھر یہیں سے امراء نے یہ سنت اختیار کر لی۔
Ibn ʿUmar (r.a) narrated that when the Messenger of Allāh (sa) would come out on the day of ʿĪd, he would order for a spear to be planted so it would be embedded in front of him. He would pray towards it with the people behind him. He would also do this whilst on a journey. Since then, the [Muslim] leaders have adopted this [practice].
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عون بن ابی جحیفہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ (کہتے تھے) کہ نبی ﷺ نے بطحأ میں ان کو ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں نماز پڑھائی اور آپ کے آگے برچھی تھی۔ عورت بھی آپ کے سامنے سے گزرتی تھی اور گدھا بھی۔
(تشریح)ʿAwn ibn Abū Juḥaifah narrated that he heard from his father that the Prophet (sa) led them in two rakaʿāt of Ẓuhr Prayer and two rakaʿāt of ʿAṣr Prayer at al-Baṭḥāʾ, and before him was a spear, and women and donkeys were passing in front of him.
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا: عبد العزيز بن ابی حازم نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت سہل سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کی نماز گاہ اور دیوار کے درمیان بکری کے گزرنے کی جگہ ہوتی۔
Sahl (r.a) narrated that the distance between the Prayer place of the Prophet (sa) and the wall was sufficient for a goat to pass through.
ہم سے مکی (بن ابراہیم) نے بیان کیا، کہا: یزید بن ابی عبید نے حضرت سلمہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی دیوار منبر کے اتنی قریب تھی کہ ایک بکری وہاں سے نہیں گزر سکتی تھی۔
(تشریح)Salamah (r.a) reported that the wall of the mosque was so close to the pulpit that it was barely enough for a goat to pass through.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: یحییٰ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبید اللہ سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا) نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا کہ نبی ﷺ کے لیے برچھی گاڑی جاتی تھی تو آپ اس کی طرف نماز پڑھا کرتے تھے۔
ʿAbd Allāh [ibn ʿUmar (r.a)] narrated: ‘A spear would be planted before the Prophet (sa) and he would pray towards it.’