بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 172 hadith
ہم سے موسیٰ بن اسمعیل نے بیان کیا، کہا: ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتلایا۔ کہا: ابن شہاب نے حمید بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید دونوں نے انہیں بتلایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی دیوار پر کھنکار دیکھا تو آپ نے ایک کنکری لی اور اسے کھرچ دیا اور فرمایا: اگر تم میں سے کوئی کھنکارے تو اپنے منہ کے سامنے کھنکار نہ پھینکے اور نہ ہی اپنی دائیں طرف اور چاہئے کہ وہ اپنی بائیں طرف یا اپنے بائیں قدم کے نیچے تھو کے۔
(تشریح)ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حمید بن عبد الرحمن سے روایت کی کہ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید دونوں نے انہیں بتلایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی چاردیواری میں کھنگار دیکھا تو رسول اللہ ﷺ نے ایک کنکری لی اور اُسے کھرچ دیا۔ پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھنگارے تو اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے اور نہ ہی اپنے دائیں طرف۔ اور چاہئے کہ اپنے بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔
ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حمید بن عبد الرحمن سے روایت کی کہ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید دونوں نے انہیں بتلایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی چار دیواری میں کھنگار دیکھا تو رسول اللہ ﷺ نے ایک کنکری لی اور اُسے کھرچ دیا۔ پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھنگارے تو اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے اور نہ ہی اپنے دائیں طرف۔ اور چاہئے کہ اپنے بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: قتادہ نے مجھے بتایا۔ کہا: میں نے حضرت انس سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی نہ اپنے سامنے اور نہ ہی اپنے دائیں طرف تھوکے۔ البتہ اپنی بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے۔
(تشریح)Anas ibn Mālik narrated that the Prophet (sa) said: ‘None of you should spit in front of himself or towards his right. Instead, he should spit towards his left or underneath his foot.’
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: قتادہ نے ہمیں بتلایا۔ کہا: میں نے حضرت انس بن مالک سے سنا۔ انہوں نے کہا: نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن جب نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے راز و نیاز کی باتیں کر رہا ہوتا ہے اس لئے وہ نہ اپنے سامنے اور نہ ہی اپنی دائیں طرف تھو کے لیکن اگر تھوکنا ہی ہو تو اپنی بائیں طرف یا۔ اپنے پاؤں کے نیچے۔
Anas ibn Mālik (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘When a believer is in Prayer, he is in communion with his Lord, so he should neither spit in front of himself, nor to his right but [he can spit] on his left or under his foot.’
ہم سے علی نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) زہری نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حضرت ابوسعید سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے مسجد کے قبلہ میں کھنگار دیکھا تو آپ نے ایک کنکری سے اُسے کھرچ ڈالا۔ پھر آپ نے منع فرمایا کہ آدمی اپنے سامنے یا اپنی دائیں طرف تھوکے۔ البتہ اپنی بائیں طرف یا اپنے بائیں قدم کے نیچے تھوک لے۔ زہری سے مروی ہے کہ انہوں نے حمید سے سنا۔ وہ حضرت ابوسعید خدری سے اسی طرح روایت کرتے تھے۔
Abū Saʿīd (r.a) reported that the Prophet (sa) noticed some phlegm on the wall of the mosque [in the direction of the Qiblah] so he scraped it off with a pebble. Then he forbade spitting in front of oneself or to the right, but [permitted spitting] to the left or beneath the left foot. Al-Zuhrī relates that he heard this from Ḥumaid. He used to narrate a similar ḥadīth from Abū Saʿīd [al-Khudrī] (r.a).
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا، کہا: قتادہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت انس بن مالک سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ نبیؐ نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا غلطی ہے اور اس غلطی کا کفارہ اُس تھوک کو مٹی میں دبا دینا ہے۔ باب ۳۸: مسجد میں کھنگار کو مٹی میں دبا دینا ہے۔
Anas ibn Mālik (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘Spitting in the mosque is a sin and its expiation is to bury it’.
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا: عبدالرزاق نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے ہَمّام سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ کو نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے سنا۔ آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز کے لئے کھڑا ہو تو اپنے سامنے نہ تھوکے، کیونکہ جب تک وہ اپنی نمازگاہ میں ہے اللہ تعالیٰ سے مناجات کر رہا ہوتا ہے۔ اور نہ ہی اپنے دائیں طرف کیونکہ اس کی دائیں طرف فرشتہ ہوتا ہے، اور چاہیے کہ اپنی بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک دے اور اسے دفن کر دے۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘When any of you stands for Prayer, he should not spit in front of himself for he is in private communication with Allāh, as long as he continues in his place of Prayer. Nor should he spit to his right as there is an angel present to his right. Let him spit to his left or under his left foot and then bury it.’
ہم سے مالک بن اسمعیل نے بیان کیا، کہا: زہیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا کہ نبی ﷺ نے قبلہ میں کھنگار دیکھا تو آپ نے اس کو اپنے ہاتھ سے کھرچ ڈالا اور آپ کے چہرہ پر ناپسندیدگی نمایاں تھی یا کہا کہ دیکھا گیا کہ آپ نے اسے ناپسند فرمایا ہے اور آپ کو سخت ناگوار گزرا اور آپ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجات کر رہا ہوتا ہے یا فرمایا: اُس کا رب اُس کے اور اُس کے قبلہ کے درمیان ہوتا ہے اس لئے وہ اپنے قبلہ میں نہ تھوکے۔ البتہ اپنی بائیں طرف یا اپنے قدم کے نیچے۔ پھر آپ نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوکا اور پھر اس کو تہ کر دیا۔ فرمایا: یا وہ اس طرح کرے۔
(تشریح)Anas [ibn Mālik] (r.a) reported that the Prophet (sa) saw some phlegm on the Qiblah and scraped it off with his hand. His aversion was visible [on his face] – or [the narrator said] it was observed that he disliked it and found it greatly displeasing. He said: ‘When any of you stands for Prayer, he is in communion with his Lord’ – or [he said], ‘his Lord is between him and the Qiblah’ – ‘hence, he should not spit towards his Qiblah but to his left or underneath his foot.’ Then he took the end of his cloth, spat into it, folded it over, and said: ‘Or one could do this.’
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم دیکھتے ہو کہ میرا منہ اس طرف ہے۔ اللہ کی قسم! مجھ پر تمہاری خشیت (گدازِ قلب) اور تمہارا رکوع پوشیدہ نہیں رہتا۔ میں تو تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھ رہا ہوتا ہوں۔
Abū Hurairah (r.a) related that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘Do you consider my Qiblah to be right here [in front of me]? By Allāh, neither your humility nor your bowing (rukūʿ) is concealed from me. I see you even from behind my back.’