بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 7 of 7 hadith
حضرت زید بن طلحہؓ نبیﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدنما بنا دیتی ہے اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے خوبصورت بنا دیتی ہے۔
حضرت ابو مسعودؓ انصاری بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا پہلی نبوت کے کلام سے جو لوگوں نے محفوظ رکھا یہ بھی ہے کہ جب تم حیا نہیں کرتے تو پھر تم جو چاہو کرو۔
حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔ راوی کہتے ہیں، صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! ہم یقینا ً حیا کرتے ہیں، الحمد للہ۔ آپؐ نے فرمایا یوں نہیں بلکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی شرم رکھتا ہے وہ اپنے سر اور اس میں سمائے ہوئے خیالات کی حفاظت کرے۔ پیٹ اور اس میں جو خوراک وہ بھرتا ہے اس کی حفاظت کرے موت اور ابتلاء کو یاد رکھنا چاہئے۔ جو شخص آخرت پر نظر رکھتا ہے وہ دنیاوی زندگی کی زینت کے خیال کو چھوڑ دیتا ہے پس جس نے یہ طرز زندگی اختیار کیا اس نے واقعی اللہ تعالیٰ سے حیا کی۔
حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک دن اپنے صحابہؓ سے فرمایا اللہ تعالیٰ سے حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا ہم حیا کرتے ہیں اے اللہ کے نبی! الحمدللہ۔ آپؐ نے فرمایا یوں نہیں بلکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے حیا رکھتا ہے وہ اپنے سر اور اس میں سمائے ہوئے خیالات کی حفاظت کرے۔ پیٹ اور اس میں جو خوراک وہ بھرتا ہے اس کی حفاظت کرے موت اور ابتلاء کو یاد رکھنا چاہئے۔ جو شخص آخرت پر نظر رکھتا ہے وہ دنیاوی زندگی کی زینت کے خیال کو چھوڑ دیتا ہے پس جس نے یہ طرز زندگی اختیار کیا اس نے واقعی اللہ تعالیٰ سے حیا کی۔
حضرت ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی سے زیادہ حیادار تھے اور جب آپؐ کچھ ناپسند فرماتے تو ہم اسے آپؐ کے چہرہ سے جان جاتے تھے۔