بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 13 hadith
حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا ………………. حضرت علیؓ نے کہا یا رسول اللہ! میں ان سے لڑوں کہ وہ ہمارے جیسے ہو جائیں۔ آپؐ نے فرمایا تم اپنی رفتار پر چلتے جاؤ یہاں تک کہ تم ان کے صحن میں اترو۔ پھر انہیں اسلام کی طرف بلاؤ اور انہیں بتاؤ جو اللہ کے حق میں سے ان پر واجب ہیں کیونکہ اللہ کی قسم اگر اللہ تمہارے ذریعہ سے ایک آدمی کو (بھی) ہدایت دے دے۔ وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا آسانی کرو۔ سختی نہ کرو اور خوشی کی باتیں سنایا کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا جو شخص ہدایت کی طرف بلائے تو اس کا اجر ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کی مانند ہوگا اور یہ ان کے اجر میں کچھ بھی کم نہ کرے گی اور جو شخص گمراہی کی طرف بلائے تو اس پر اتنا ہی گناہ ہوگا جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کے گناہ ہوں گے۔ یہ بات ان کے گناہوں میں سے بھی کم نہ کرے گی۔
طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے عید کے دن نماز سے پہلے خطبہ دینا شروع کیا وہ مروان تھا۔ ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہا نماز خطبہ سے پہلے ہوتی ہے۔ اس نے کہا یہاں جو ہوا کرتا تھا اس کو ترک کر دیا گیا ہے۔ اس پر حضرت ابو سعیدؓ نے کہا اس شخص نے اپنا فرض ادا کردیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے تم میں سے جو کوئی ناپسندیدہ کام دیکھے وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے، اگر اسے طاقت نہ ہو تو پھر اپنی زبان سے اور اگر یہ طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔
حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ تم میں سے جو کوئی ناپسندیدہ کام دیکھے اور وہ طاقت رکھتا ہو کہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل سکے تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے…………اور اگر اسے طاقت نہ ہو تو پھر اپنی زبان سے اور اگر اسے زبان سے طاقت نہ ہو تو اپنے دل سے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔
حضرت عبداللہ ؓ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پہلے کسی امت میں جو بھی نبی مبعوث کیا اس کے اس کی امت میں سے حواری اور صحابہ ؓ تھے جو اس کی سنت کو اختیار کرتے تھے اور اس کے احکام کی پیروی کرتے تھے۔ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے وہ جو کہتے تھے اس پر عمل نہیں کرتے تھے اور وہ کرتے تھے جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا تھا جو اُن سے ہاتھ کے ذریعہ جہاد کرے وہ مومن ہے اور جو اُن سے زبان کے ذریعہ جہاد کرے وہ مومن ہے اور جو اُن کے ساتھ دل کے ساتھ جہاد کرے وہ مومن ہے اور اس کے بعد رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان نہیں۔
حضرت حذیفہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، یا تو تم نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں سخت عذاب سے دو چار کرے گا۔ پھر تم دعائیں کرو گے لیکن وہ قبول نہیں کی جائیں گی۔