بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 266 hadith
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیاکہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ﷺ! لوگوں میں سے کون آپؐ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ فرمایا عائشہؓ۔ عرض کیا گیا مردوں میں سے کون ؟ فرمایا اس کے ابّا۔
عبد اللہ بن شقیق نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے کہا کہ آپؐ کے صحابہؓ میں سے کون رسول اللہ ﷺ کو زیادہ محبوب تھے۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا ابو بکرؓ ۔ میں نے پوچھا پھرکون تو فرمایا عمرؓ۔ میں نے پوچھاپھر کون تو فرمایا ابو عبیدہ ؓ۔
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ جب حضرت عمر ؓ نے اسلام قبول کیا تو جبریلؓ نازل ہوئے اور فرمایا اے محمدؐ! عمرؓ کے اسلام قبول کرنے سے آسمان والے خوش ہوئے ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایااے اللہ ! خاص طور پر عمر ؓبن خطاب کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا فرما ۔
عبد اللہ بن سلمہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی ؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سے سب سے بہتر حضرت ابوبکرؓ ہیں اور حضرت ابو بکر ؓ کے بعد لوگوں میں سے سب سے بہتر حضرت عمر ؓ ہیں ۔
حضرت ابو ذر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا اللہ تعالیٰ نے حق کوعمرؓ کی زبان پر رکھ دیا ہے اور وہ حق ہی کہتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ
حضرت ابی بن کعب ؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پہلا شخص جس سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مصافحہ کرے گا اور پہلا شخص جسے وہ سلام کرے گااور پہلا شخص جس کاہاتھ پکڑے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا،عمرؓ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺکی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ؐنے فرمایا اس دوران کہ مَیں سویا ہوا تھا مَیں نے اپنے آپؐ کوجنت میں دیکھا اور میں نے ایک عورت کو دیکھا جو محل کے ایک طرف وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ اس نے کہا کہ عمرؓ کا ۔ مجھے عمرؓ کی غیرت یاد آئی اور میں واپس آگیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس پر حضرت عمرؓبن خطاب رو پڑے اور عرض کیا یارسولؐ اللہ! میرے ماں اور باپ آپؐ پر قربان۔ کیا میں آپ ؐ سے غیرت کروں گا ؟
حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺ حضرت عثمانؓ سے مسجد کے دروازے پر ملے اور فرمانے لگے کہ عثمان! یہ جبریل ؑ ہیں انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُمِّ کلثوم ؓ کا نکاح رقیہ ؓ جتنے حق مہر پراور اس سے (آپؓ کے) حسنِ سلوک پر آپؓ کے ساتھ کر دیا ہے۔