بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ساعدی اپنے والد سے اوروہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے موزوں پر مسح کیا اور ہمیں بھی موزوں پر مسح کرنے کا ارشادفرمایا۔
حضرت انس بن مالک ؓنے بیان کیاکہ میں رسول اللہ ﷺ
ابن بُرَیدۃ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نجاشی نے نبی ﷺ
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کے کاتب ورّاد حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے موزے کے اوپر اور اس کے نیچے مسح کیا ۔
حضرت خزیمہ بن ثابت ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے مسافر کے لئے تین دِن (مسح کی مدت) مقرر کی ہے۔(راوی نے کہا)اگر سوال کرنے والاسوال کرتا چلا جاتا تو آپؐ اس کو پانچ (دن) کر دیتے ۔
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا اور اپنے موزے دھو رہا تھا ۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا گویا آپؐ نے اسے منع فرمایاکہ تمہیں صرف مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا: پاؤں کی انگلیوں سے شروع کرتے ہوئے پنڈلی تک اوراپنی انگلیوں سے لکیریں سی ڈالتے ہوئے۔
شُریح بن ھانی نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ ؓسے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا۔انہوں نے فرمایا کہ حضرت علیؓ کے پاس جاؤ اور اُن سے پوچھو۔ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ۔ میں حضرت علی ؓکے پاس آیااور ان سے مسح کے بارے میں سوال کیا۔ توانہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم مسح کریںمقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن ۔
حضرت خزیمہ بن ثابت ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کرنے کے بارہ میں فرمایا’’تین دِن‘‘ _میرا خیال ہے کہ آپؐ نے ’’ان کی راتیں‘‘ بھی فرمایا۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیاکہ لوگوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ!موزوں پر وضو کب تک ہے؟ آپؐنے فرمایا مسافر کے لئے تین دن اور راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن رات ۔
عبد الرحمان بن ابی بکرہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے مسافر کے لئے رخصت دی ہے _کہ جب وہ وضو کرے اور اپنے موزے پہن لے اور پھراُس کا وضو ٹوٹ جائے _کہ وہ مسح کرے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات ۔