بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابی ّ بن عمارہ ؓ سے روایت ہے _ (یہ وہ صحابیؓ ہیں کہ)رسول اللہ ﷺ نے اُن کے گھر میں دونوں قبلوں (بیت المقدس اور خانہ کعبہ ) کی طرف رُخ کرکے نماز ادا کی۔_ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیاکہ کیا میں موزوں پر مسح کروں؟آپؐ نے فرمایا : ہاں ۔ انہوں (حضرت اُبی ّ بن عمارہ ؓ )نے پوچھا ایک دن؟ کہا دودن؟ کہا تین دن؟ یہاں تک کہ سات تک پہنچ گئے۔ آپؐ نے انہیں فرمایا جب تک تم مناسب سمجھو۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا ۔
حضرت بلال ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دونوں موزوں اور سرکے کپڑے پرمسح کیا ۔
حضرت عمار بن یاسر ؓ نے بیان کیاکہ ہم نے رسول اللہ ﷺ
عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ وہ مصر سے حضرت عمرؓ بن خطاب کے پاس آئے۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا ، کتنی مدت سے تم نے موزے نہیں اُتارے ؟انہوں نے کہاجمعہ سے جمعہ تک۔ آپ( حضرت عمرؓ )نے فرمایاتم نے سنت کو پالیا۔
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اورجرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ (راوی)مُعَلَّی نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ مجھے اس کا علم نہیںسوائے اس کے کہ کہا دونوں جوتوں پر ۔
حضرت عمرو بن اُمیہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
زید بن صُوحَان کے آزادہ کردہ غلام ابو مسلم نے بیان کیا کہ میں حضرت سلمان ؓ کے ساتھ تھا۔انہوں(حضرت سلمانؓ )نے ایک آدمی کو دیکھا جووضو کے لئے اپنے موزے اتار رہا تھا۔ حضرت سلمان ؓنے اسے کہا اپنے موزوں پراور اپنے سرکے کپڑے پر اور اپنی پیشانی پر مسح کرلو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں اور سر کے کپڑے پر مسح کرتے دیکھا ہے ۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپؐ نے وضو کیا اور آپؐ پر قِطری عمامہ تھا ٭۔ آپؐ نے عمامہ کے نیچے سے اپنا ہاتھ داخل کیا اور اپنے سر کے اگلے حصے کا مسح کیا اور عمامہ اتارا نہیں۔
حضرت عمار بن یاسرؓ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ ؓ کا ہار گر گیا اور وہ اس کی تلاش کی وجہ سے پیچھے رہ گئیں۔حضرت ابو بکر ؓ حضرت عائشہ ؓ کے پاس گئے اور اُن پر لوگوں کو سفر سے روکنے کی وجہ سے ناراض ہوئے ۔ اس (موقعہ) پراللہ تعالیٰ نے تیمم کی رخصت نازل فرمائی ۔ راوی نے کہا کہ ہم نے اس دن کندھوں تک تیمم کیا۔راوی نے کہا کہ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس (پھر) گئے اور فرمایا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ تو (اتنی) برکت والی ہے۔