بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
عبد اللہ بن حارث بن جزء زبیدی نے بیان کیاکہ میں پہلا (انسان) ہوں جس نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں کوئی قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب نہ کرے اور میں ہی وہ پہلا شخص تھاجس نے لوگوں کو یہ بتایا ۔
حضرت جابرؓ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو سعید خدری ؓ نے رسول اللہ ﷺ
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو سعید خدریؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے منع فرمایا کہ میں کھڑے ہوکر پانی پیوں اورقبلہ کی طرف رخ کرکے پیشاب کروں۔
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب قضائے حاجت کے لئے بیٹھوتو قبلہ کی طرف رخ نہ کرو۔ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا ، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ دو اینٹوں پر بیت المقدس کی طرف منہ کئے ہوئے بیٹھے ہیں ۔
حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ (رُخ) کئے ہوئے دیکھا ۔ عیسی کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے یہ کہا ، انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عمر ؓ نے سچ کہا ہے اورحضرت ابو ہریرہ ؓ نے بھی سچ کہا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ کا قول تو صحراء کے بارے میں ہے کہ وہاں قبلہ کی طرف نہ منہ اورنہ ہی پشت کرنی چاہئے۔ باقی رہا حضرت ابن عمرؓ کا قول ، بیت الخلاء میں قبلہ نہیں ہوتا تم جدھر چاہو رُخ کرو۔
حضرت عائشہ ؓنے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایسے لوگوںکا ذکر ہوا کہ وہ اپنی شرم گاہیں قبلہ کی طرف کرنے کوناپسندکرتے ہیں (حضور ﷺ نے فرمایا ) میں سمجھتا ہوں کہ لوگ ایسا کرتے ہیں ، میرے بیٹھنے کی جگہ کو قبلہ کی طرف کردو ۔
حضرت عیسیٰ بن یَزدادیمانی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو تین دفعہ اچھی طرح صفائی کرے۔