بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ جو تم سے یہ کہے کہ رسول اللہ ﷺنے کھڑے ہوکر پیشاب کیا، تو اُس کی تصدیق نہ کرنا ، میں نے آپؐ کو بیٹھ کر پیشاب کرتے ہوئے ہی دیکھا ہے۔
حضرت عثمان بن عفانؓ فرماتے ہیں کہ نہ میں نے کبھی لاپرواہی کی ، میں نے کبھی تمنّا نہیں کی٭ اور نہ ہی میں نے اپنے ذَکَر کو دائیں ہاتھ سے چھؤا،جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے ذریعہ بیعت کی ۔ ٭ یا میں نے کبھی( خلافت اور عہدہ کی) تمنا نہیں کی۔نہ میں نے کبھی جھوٹی تمنا کی ۔
حضرت ابن عمر ؓروایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے بیان کیا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہوکر پیشاب کرتے دیکھا، آپؐ نے فرمایا اے عمر ؓ ! کھڑے ہوکر پیشاب نہ کر۔ اس کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہوکر پیشاب نہیں کیا ۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے منع فرمایاہے۔سفیان ثوری نے حضرت عائشہؓ سے روایت کہ میں نے حضور ﷺ کو بیٹھ کرہی پیشاب کرتے دیکھا ہے‘‘ کے بارے میں کہا کہ مرداُن سے زیادہ اس بات کو جانتا ہے۔احمد بن عبد الرحمن نے کہا کہ عربوں کی عادت میں سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا تھا ۔ کیا تم عبدالرحمن بن حسنہ کی روایت میں یہ بات نہیں دیکھتے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ بیٹھ کر پیشاب کر رہا ہے جیسے عورت پیشاب کرتی ہے ۔
حضرت ابو قتادہ ؓ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ ہی دائیں ہاتھ سے استنجا ء کرے ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جب تم میں سے کوئی طہارت کرے تو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ کرے ، بلکہ بائیں ہاتھ سے استنجاء کرے۔
حضرت ابو ہریرہؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمہارے لئے اس باپ کی طرح ہوں جواپنے بچہ کے لئے ہوتا ہے۔ میںتم کو سکھاتا ہوں ۔ جب تم بیت الخلاء جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اورنہ ہی اس کی طرف پیٹھ کرو اورآپؐ نے تین پتھر استعمال کرنے کا حکم دیا ، گوبر اور ہڈی کے استعمال سے منع فرمایا اور آپؐ نے منع فرمایا کہ آدمی اپنے دائیں ہاتھ سے صفائی کرے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء گئے ، آپؐ نے فرمایا مجھے تین پتھر لادو۔ میں دو پتھر اور ایک گوبرکا ٹکڑا لےآیا۔ آپ ؐ نے دو پتھر لے لئے اور گوبر پھینک دیا اور فرمایا یہ ناپاک ہے ۔
حضرت خزیمہ بن ثابتؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا استنجاء تین ہی پتھروں سے ہوتا ہے ۔ان میں گوبر نہ ہو ۔
حضرت سلمان ؓنے بیان کیا کہ انہیں ایک مشرک نے کہا اور وہ( مشرک) آپؐ سے استہزاء کیا کرتے تھے،کہ میں دیکھتاہوں کہ تمہارے ( نبی ﷺ) تم کو ہر چیز سکھاتے ہیں یہاں تک کہ بیت الخلاء جانا بھی۔ انہوں (حضرت سلمان ؓ) نے کہا ہاں آپؐ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم(بیت الخلاء میں) قبلہ کی طرف رُخ نہ کریں ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کریں اور تین پتھروں سے کم پراستنجاء میں اکتفاء نہ کریں اور ان میں گوبر اور ہڈی نہ ہو۔