بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 53 hadith
حضرت عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے چھ غلام اپنی موت کے وقت آزاد کر دئیے ان کے علاوہ اس کا کو ئی مال نہ تھا۔ رسول اللہﷺ نے ان کو بلایا اور تین حصوں میں ان کو تقسیم کیا پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا اور دو غلاموں کو آزاد کردیا مگر چار کو رہنے دیا اور اس شخص کے لئے سخت الفاظ فرمائے۔ ایک اور روایت میں (اَنَّ رَجُلًا اَعْتَقَ سِتَّۃَ مَمْلُوْکِیْنَ لَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ کی بجائے) اَنَّ رَجُلًا مِنَ الْاَنْصَارِ اَوْصَی عِنْدَ مَوْتِہِ فَاَعْتَقَ سِتَّۃَ مَمْلُوْکِیْنَ کے الفاظ ہیں۔
حضرت جابر بنؓ عبد اللہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک شخص نے اپنا ایک غلام اپنی موت کے بعد آزاد کردیا اس (غلام) کے علاوہ اس کا کوئی مال نہ تھا نبیﷺ کو یہ بات پہنچی تو آپؐ نے فرمایا اسے مجھ سے کون خریدے گا؟حضرت نُعیم بن عبد اللہؓ نے آٹھ سو درہم میں وہ خرید لیااور انہوں نے وہ (درہم) آپؐ کوادا کر دئیے۔ عمرو کہتے ہیں میں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ کو کہتے سنا کہ وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے سال فوت ہوگیا۔
عمرو نے حضرت جابرؓ کو کہتے سنا کہ انصار کے ایک شخص نے اپنے مرنے کے بعد ایک غلام کے آزاد کرنے کی وصیت کی۔ اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ رسول اللہﷺ نے اسے فروخت کردیا۔ جابرؓ کہتے ہیں اسے ابن نَحَّام نے خرید لیا یہ قبطی غلام تھا جو ابن زبیرؓ کی امارت کے پہلے سال میں فوت ہوا۔