بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
ابو الزبیر المکی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ وہ فرماتے تھے کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں تہائی یا چوتھائی پر زمین لیتے جو پانی کی نالیوں کے آس پاس پیدا ہو۔ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے اور اگر کاشت نہیں کرتا تو اپنے بھائی کو دے دے اور اگر بھائی کو نہیں دیتا تو پھر خود اس کو سنبھال رکھے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خالی زمین دو یا تین سال کے لئے فروخت کرنے سے منع فرمایا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے سنا جس کی کوئی(زائد) زمین ہو وہ اسے ہبہ کرے یا عاریت کے طور پر دے دے۔ دوسری روایت میں ہے کہ خود کاشت کرے یا کسی اور سے کاشت کروائے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا اور نافع نے حضرت ابن عمرؓ کو فرماتے سنا کہ ہم زمین کرایہ پر دیتے تھے پھر ہم نے اسے چھوڑ دیا جب ہم نے حضرت رافع بن خدیج ؓ کی روایت سنی۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کچھ سال کے پھل کی فروخت سے منع فرمایا۔ اور ایک اور روایت میں (عَنْ بَیْعِ السِّنِیْنَ کی بجائے) عَنِ بَیْعِ الثَّمَرِسِنِیْنَکے الفاظ ہیں ٭۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ ہم زمین بٹائی پر دینے میں حرج نہیں سمجھتے تھے یہانتک کہ وہ پہلا سال آیا جب حضرت رافع ؓ نے خیال ظاہر کیا کہ نبیﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اس وجہ سے ہم نے اس (بٹائی پر دینے) کو چھوڑدیا۔