بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زمین کرایہ پر دینے اور اسے کئی سال کے لئے فروخت کرنے سے منع فرمایا اور (درخت پر)پھل فروخت کرنے سے بھی منع فرمایا یہانتک کہ وہ پکنے کے قریب ہو جائے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے۔ اگر وہ اسے کاشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور اس سے عاجز ہے تو چاہیے کہ وہ اسے اپنے مسلمان بھائی کو دے دے اور اس کویہ اجرت پر نہ دے۔
سلیمان بن موسیٰ نے عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ کو حضرت جابر بن عبداللہؓ نے یہ بیان کیا تھا کہ نبیﷺ نے فرمایا جس کسی کی زمین ہو اسے چاہیے کہ وہ کاشت کرے یا پھر وہ اپنے بھائی سے اسے کاشت کروائے اور اسے کرایہ پر نہ دے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مخابرہ سے منع فرمایا۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں زمین بٹائی پر دیتے تھے اور ہم سٹے یا بالی میں باقی ماندہ (دانوں ) سے حصہ پاتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے یا اپنے بھائی سے کاشت کرائے ورنہ وہ اسے چھوڑ دے۔