بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا ہے٭۔
(تشریح)حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حبل الحبلہ کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاتم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ دو قسم کی خریدو فروخت ’’ملامسہ اور منابذہ‘‘ سے منع کیا گیا ہے۔ ملامسہ تو یہ ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کا کپڑا بغیر کسی تأمل کے چھوتا ہے اور منابذہ یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک اپنا کپڑا دوسرے کی طرف پھینکتا ہے اور ان دونوں میں سے کوئی اپنے ساتھی کے کپڑے کی طرف نہیں دیکھتا۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا ہمیں رسول اللہﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت اور دو قسم کے لباس سے منع فرمایا ہے۔ خریدو فروخت میں ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا ہے اور ملامسہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی کے کپڑے کو رات کے وقت یا دن کے وقت اپنے ہاتھ سے چھونا ہے مگر وہ اُلٹ پلٹ کرنہیں دیکھتا اور منابذہ یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور دوسرا اس کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور یہ ان دونوں کی خریدو فروخت بغیر دیکھنے اور (پورے مشاہدہ پر مبنی) باہمی رضامندی کے بغیرہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بیع الحصاۃ اور دھوکہ والی خرید وفروخت سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جاہلیت والے اونٹوں کے گوشت کی خریدو فروخت حبل الحبلہ تک کیا کرتے تھے اور حبل الحبلہ یہ ہے کہ اونٹنی بوتی ٭جنے اور پھروہ(بوتی) حاملہ ہو۔ رسول اللہﷺ نے انہیں اس سے منع فرمادیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ ایک شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے۔ ایک اور روایت میں (عَلٰی سَوْمِ اَخِیْہِ کی بجائے) عَلٰی سِیْمَۃِ أَخِیْہِ کے الفاظ ہیں۔