بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قافلے والوں کوسودا کرنے کی خاطرآگے بڑھ کر نہ مِلا جائے اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور محض دام بڑھانے کی خاطر بولی نہ دواور کوئی شہری دیہاتی کی طرف سے سودا نہ بیچے اور اونٹنیوں اور بھیڑ بکریوں کے دودھ روک کر نہ رکھو۔ اگر ایسی صورت کے بعد کوئی ان کو خریدے تو اس کو دودھ دوہنے کے بعد دو صورتوں میں سے بہتر کا اختیار ہے۔ اگر وہ اس جانورپر راضی ہے تو اسے رکھ لے اور اگروہ اسے ناپسندہے تو وہ اس (جانور) کو واپس لوٹادے اور ساتھ کھجور کاایک صاع (قریبًا تین سیر) دے دے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے محض قیمت بڑھانے کی خاطر بولی دینے سے منع فرمایا۔
حضرت عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے آگے جاکر اموال تجارت لینے سے منع فرمایا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ آگے جا کر در آمدی مال تجارت لیا جائے٭۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے قافلے والوں سے آگے جاکر ملنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی کہ شہری بادیہ نشین کی طرف سے فروخت کرے اور اس بات سے کہ کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق طلب کرے اور قیمت بڑھانے کی خاطر بولی دینے سے اور جانوروں کا دودھ روک لینے اور اس بات سے کہ آدمی اپنے بھائی کے سودے پرسودا کرے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ سودا آگے جا کر حاصل کیا جائے یہانتک کہ وہ منڈیوں میں پہنچے۔ یہ الفاظ ابن نمیر کے ہیں اور دوسرے دوراویوں نے (اَنْ تُتَلَقَّیْ کی بجائے) عَنِ التَّلَقَّی کے الفاظ کہے ہیں۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے جو وہ نبیﷺ تک پہنچاتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا شہری بادیہ نشین کا مال نہ بیچے اور راوی زہیر نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپؐ نے منع فرمایا کہ شہری بادیہ نشین کی طرف سے سودا بیچے٭۔
حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے رسول اللہﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ باہر جاکر قافلوں کو ملا جائے اور یہ کہ شہری بادیہ نشین کی طرف سے سودا بیچے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا کہ شہری بادیہ نشین کے لئے فروخت نہ کرے سے کیا مراد ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے دلّا ل نہ بنے۔
حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا شہری بادیہ نشین کی طرف سے سودا نہ بیچے۔ لوگوں کوچھوڑ دو، اللہ بعض کو بعض کے ذریعہ رزق دیتا ہے۔ ایک اور روایت میں (یَرْزُقُ اللّٰہُ کی بجائے) یُرْزَقُ کے الفاظ ہیں۔