بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ہمیں منع کیا گیا کہ شہری بادیہ نشین کے لئے کچھ فروخت کرے خواہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ روکا گیا ہو تو وہ اس بکری کے ساتھ واپس آکر اس کا دودھ دوہے اگر وہ (خریدنے والا) اس کے دودھ سے راضی ہو تواسے رکھ لے ورنہ اسے واپس کردے اور اس کے ساتھ ایک صاع (تین سیر)کھجور بھی دے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ روکا گیا ہو اُسے تین روز تک اختیار ہے اگر وہ اس (بکری) کو واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع (تین سیر) کوئی غلّہ لوٹائے نہ کہ اعلیٰ قسم کی گندم۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ ہمیں منع کیا گیا کہ شہری (بادیہ نشین) کے لئے (سودا) بیچے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جس نے وہ بکری جس کا دودھ روکا گیا ہو خریدی اُسے دو صورتوں میں سے بہتر کا اختیار ہے۔ اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور چاہے تو اسے واپس کردے اور ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی۔ نہ کہ اعلیٰ درجہ کی گندم۔ ایک اور روایت میں مَنِ اشْتَرَی مِنَ الْغَنَمِ فَھُوَ بِالْخِیَارِکے الفاظ ہیں۔ ۔ ۔
ہمام بن منبہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جوہمیں حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہﷺ سے بیان کیں پھر انہوں نے ان میں سے کچھ احادیث بیان کیں جن میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب بھی تم میں سے کوئی ایسی اونٹنی خریدے جس کا دودھ روکا گیا ہویا ایسی بکری خریدے جس کا دودھ روکا گیا ہو تو اسے اس کے دوہنے کے بعد دو میں سے بہتر صورت کا اختیار ہے۔ یا وہ اسے (رکھ لے) ورنہ واپس کردے اور ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے نہ بیچے یہاں تک کہ اس کو قبضہ میں لے لے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر چیز اس (غلّہ) کی طرح ہے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے غلّہ خریدا وہ اسے نہ بیچے یہاں تک کہ وہ اس کو اپنے قبضہ میں لے لے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ ہر چیز غلّہ کی طرح ہے۔
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص غلّہ خریدے وہ اسے بیچے نہیں یہاں تک کہ اسے ماپ لے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا کیوں؟ انہوں نے کہا کیا آپ ان کودیکھتے نہیں کہ وہ سونے اور غلّہ کی خریدوخت میں غلّہ تاخیر سے دیتے ہیں۔ ابو کریب کی روایت میں مُرْجَاٌکے الفاظ نہیں ہیں۔