بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 146 hadith
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا عَدْوَی کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ شگون اور نہ ہی بھوت پریت کی کوئی حقیقت ہے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا عَدْوَی، غول اور صَفرکی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا عَدْوَی کچھ نہیں اور نہ ہی شگون کچھ ہے اور فال مجھے پسند ہے یعنی اچھی بات، پاکیزہ بات۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا عَدْوَی ھامہ اور شگون کچھ چیز نہیں اور میں نیک فال پسند کرتا ہوں۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا عَدْوَی اور غول اور صَفر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت جابرؓ نے ان کے لئے وَلَا صَفَرَ کی وضاحت کی کہ صَفَرَ سے مراد پیٹ ہے۔ حضرت جابرؓ سے کہا گیا کیسے؟ انہوں نے کہا، کہا جاتا ہے پیٹ کے کیڑے اور انہوں نے غول کے معنے بیان نہیں کئے۔ ابو زبیر نے کہا ہے کہ یہ چڑیل وہی تو ہے جو ہلاک کرتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں میں نے نبیﷺ کو فرماتے سنا شگون کچھ نہیں اور اس کا اچھا پہلو فال ہے۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ!فال کیا ہے؟ فرمایا وہ اچھی بات جو تم میں سے کوئی سنتا ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے نبیﷺ نے فرمایا عَدْوَیکچھ نہیں اور نہ ہی شگون اور مجھے فال پسند ہے۔ راوی کہتے ہیں کہا گیا اور فال کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا اچھی بات۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا گھر اور عورت اور گھوڑے میں (بھی)نحوست ہوسکتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا عَدْوَی اور شگون کچھ نہیں اور نحوست صرف تین چیزوں میں ہے عورت، گھوڑے اور گھر میں۔ دوسرے متعدد راوی مالک کی روایت کے مطابق نحوست کا ذکر کرتے ہیں مگر ان میں سے کوئی حضرت ابن عمرؓ کی روایت میں عَدْوَی اور شگون کا ذکر نہیں کرتا۔ ایک اور روایت میں (إِنَّمَا الشُّؤْمُ کی بجائے) فِی الشُّؤْمِ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں الْعَدْوَی وَالطِّیَرَۃَ کے الفاظ نہیں۔