بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 20 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم زمانے کو گالی دیتا ہے اور زمانہ تومیں ہوں۔ رات اور دن میرے ہاتھ میں ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی وائے زمانہ کی بد بختی نہ کہے کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا انگور کوکَرْم نہ کہو کیونکہ کَرْم تو مؤمن کا دل ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا انگورکو کَرْم نہ کہو کیونکہکَرْم تو مردِ مسلم ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی (انگور کو)کَرْم نہ کہے کیونکہکَرْم تو مؤمن کا دل ہے۔
ہمام بن منبّہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم مجھے ایذاء دیتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے اور زمانہ میں ہوں۔ رات اور دن کو میں ادلتا بدلتاہوں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ کہتا ہے وائے زمانہ کی بد بختی۔ لہٰذاتم میں سے کوئی ہرگزیہ نہ کہے وائے زمانہ کی بد بختی کیونکہ زمانہ میں ہی ہوں۔ اس کے رات اور دن کو میں ادلتا بدلتا ہوں اور میں جب چاہوں گا ان دونوں کو روک لوں گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی زمانہ کو بُرا نہ کہے کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے اور نہ ہی کوئی انگورکوکَرْم کہے کیونکہ’’کَرْم‘‘مسلمان آدمی ہے۔