بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے دنیا ختم نہ ہوگی یہانتک کہ لوگوں پر ایک دن آجائے گاکہ قاتل کو یہ پتہ نہیں ہو گا کہ اس نے کس وجہ سے قتل کیا اور نہ مقتول کو کہ وہ کس وجہ سے قتل کیا گیا۔ عرض کیا گیا یہ کیسے ہوگا؟ آپؐ نے فرمایاقتل و غارت ہوگی اور قاتل و مقتول (دونوں ) آگ میں جائیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ(کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ عزّوجل کے گھر کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ(کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ وہ گھڑی قائم نہیں ہوگی یہانتک کہ قحطان سے ایک آدمی نکلے گا جو لوگوں کو اپنے عصا سے ہانکے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہنبیﷺ نے فرمایا کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا تباہ (کرنے کی کوشش) کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا دن اور راتیں ختم نہیں ہوں گی یہانتک کہ ایک آدمی جسے جہجاہ کہا جاتا ہے حکومت کرے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا وہ گھڑی قائم نہ ہوگی یہانتک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جن کے چہرے گویا(ایسے ہیں جیسے) کوٹی ہوئی ڈھالیں اور وہ گھڑی قائم نہیں ہوگی یہانتک کہ تم ایسی قوم سے لڑو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔