بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 128 hadith
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ جب اعرابی رسول اللہﷺ کے پاس آئے توآپؐ سے اس گھڑی کے بارہ میں پوچھاکہ ’’ساعت‘‘کب آئے گی؟ آپؐ نے ان میں سے کم عمر کو دیکھا اور فرمایا اگر یہ زندہ رہا اور ابھی اس پر بڑھاپا نہیں آیاہو گا کہ تمہاری گھڑی آجائے گی۔
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کا ایک لڑکا گذرا وہ میرے ہم عمروں میں سے تھا۔ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ابن آدم تمام کے تمام کو مٹی کھاجائے گی سوائے دُمچی کے، اُس سے پیدا کیا گیا تھا اور اُس میں ترکیب پائے گا۔
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ وہ گھڑی کب آئے گی؟ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ تھوڑی دیر خاموش رہے پھر آپؐ نے اپنے سامنے ازد شنوء ہ کے ایک لڑکے کی طرف دیکھا اور فرمایا اگر اس کی عمرہوئی تو یہ بوڑھا نہ ہوگا کہ وہ گھڑی آجائے گی۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ اس وقت وہ لڑکا میرا ہم عمر تھا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے اور وہ اسے نبیﷺ تک پہنچاتے تھے انہوں نے فرمایا وہ گھڑی قائم ہوجائے گی اور ایک آدمی دودھ دوہ رہا ہوگا۔ ابھی برتن اس کے منہ تک نہ پہنچے گا کہ وہ (گھڑی)آجائے گی اور دو شخص کپڑے کا سودا کررہے ہوں گے اور ابھی خریدو فروخت نہ کر پائے ہوں گے کہ وہ(گھڑی) آجائے گی اور کوئی شخص اپنا حوض لیپ کر رہا ہوگا ابھی (فارغ ہو کر)لوٹ نہیں پائے گا کہ وہ گھڑی آجائے گی۔
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا (صورکی)دوپھونکوں کے درمیان چالیس کاوقت ہوگا _لوگوں نے کہا اے ابوہریرہؓ ! کیا چالیس دنو ں کا؟ انہوں نے کہا میں نہیں کہتا پھر انہوں نے کہا چالیس مہینوں کا؟ انہوں نے کہا میں نہیں کہتا پھر انہوں نے کہا چالیس برس کا؟ انہوں نے کہا میں نہیں کہتا _پھر اللہ آسمان سے پانی برسائے گا۔ اس سے لوگ ایسے نشوو نما پائیں گے جیسے سبزی نشوونما پاتی ہے۔ انہوں نے کہا آدمی میں کوئی چیز ایسی نہیں جو بوسیدہ نہ ہوجائے گی۔ سوائے ایک ہڈی کے جو دُمچی کی ہڈی ہے۔ اسی ہڈی سے قیامت کے دن لوگ ترکیب پائیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا انسان میں ایک(ایسی) ہڈی ہے جس کو ہر گز زمین نہیں کھاتی، قیامت کے دن وہ اس میں ترکیب پائے گا۔ لوگوں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ !وہ کونسی ہڈی ہے؟آپؐ نے فرمایاریڑھ کی ہڈی کا آخری حصہ۔