بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 32 hadith
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمہ کے ڈنڈے سے قتل کردیا تو یہ معاملہ رسول اللہﷺ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے اس کے خاندان پر دیت کا فیصلہ کیا اور وہ (مقتولہ) حاملہ تھی۔ آپؐ نے جنین کے بدلہ میں غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا۔ اس عورت کے ایک رشتہ دارنے کہا کیا ایسے(جنین) کی ہم یہ دیت دیں گے جس نے نہ کھایا نہ پیا نہ چیخا کہ اس کی آواز بلند ہوتی۔ ایسے کا تو خون بہا نہیں ہوگا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا یہ قافیہ آرائی تو بدوؤں کی قافیہ آرائی کی طرح ہے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس نے (اس عورت کا حمل) گرادیاتو نبیﷺ کے پاس معاملہ پیش ہوا۔ آپؐ نے اس میں ایک غلام یا لونڈی کے طور پر دیت کا فیصلہ فرمایا اور یہ ذمہ داری اس عورت کے رشتہ داروں پر ڈالی۔ ا س روایت میں دِیَۃَ المَرْأۃِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حضرت مسور بن مخرمۃؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے لوگوں سے عورت کے جنین کے بارہ میں مشورہ کیا حضرت مغیرہؓ بن شعبہ نے کہا میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر تھا۔ آپؐ نے اس کے بارہ میں ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا تھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے کہا میرے پاس ایسا شخص لاؤ جو تمہارے سا تھ (اس بات) کی گواہی دے وہ کہتے ہیں پھرحضرت محمد ؓ بن مسلمہ نے گواہی دی۔