بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 319 hadith
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایامیں لوگوں میں سب سے پہلا ہوں گاجو جنت کے لئے شفاعت کرے گا اور انبیاء میں سب سے زیادہ میرے متّبعین ہوں گے۔
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب انبیاء سے زیادہ میرے متّبعین ہوں گے اور میں پہلا شخص ہوں گا جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔
حضرت انسؓ بن مالک کہتے ہیں کہ نبیﷺ
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میں جنت کے دروازے کے پاس آؤں گا اور اس کو کھلوانا چاہوں گا تو داروغہ کہے گاآپ کون ہیں؟ مَیں کہوں گا محمدؐ۔ وہ کہے گا آپؐ ہی کے لئے مجھے حکم دیا گیا تھا کہ میں آپؐ سے پہلے کسی کے لئے نہ کھولوں۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک(عظیم الشان) دعا ہوتی ہے اور میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں اپنی (یہ) دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے انشاء اللہ محفوظ رکھوں گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے کعب الاحبار سے کہا کہ یقینا اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا ہر نبی ایک خاص دعا کرتا ہے۔ اور میں ارادہ رکھتا ہوں کہ میں اپنی (یہ) دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھوں گا انشاء اللہ۔ کعب نے حضرت ابو ہریرہؓ سے کہا کہ آپؓ نے یہ (بات)رسول اللہﷺ سے خود سنی ہے؟ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا ہاں۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاہر نبی کی ایک(خاص) مقبول دعا ہوتی ہے۔ ہر نبی نے پہلے ہی وہ دعا مانگ لی مگر میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کرلی۔ پس یہ (دعا) ان شاء اللہ ہر اِس شخص کو پہنچے گی جو میری امت میں سے مرے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا ہو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک (خاص) دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لئے کی اور اسے قبول کر لیا گیا۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ اگر اللہ چاہے میں اپنی اس دعا کو اپنی امت کے لئے بطور شفاعت قیامت کے دن تک مؤخر کردوں۔