بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 319 hadith
حضرت عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! ابو طالب آپؐ کی حفاظت کرتے تھے اور آپؐ کی مدد کرتے تھے کیا ان کو اس نے کوئی فائدہ دیا۔ آپؐ نے فرمایا ہاں مَیں نے انہیں آگ کی گہرائیوں میں پایا تو میں ان کو نکال کر اوپر کی سطح پر لے آیا۔
حضرت ابو سعیدؓ خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس آپؐ کے چچا ابو طالب کا ذکر کیا گیا تو فرمایا شاید ان کو میری شفاعت قیامت کے دن فائدہ دے اور انہیں ہلکی آگ میں رکھا جائے جو ان کے ٹخنوں تک پہنچتی ہو۔ اس سے ان کا دماغ ابل رہا ہوگا۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ
حضرت نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والا وہ شخص ہے جس کے پاؤں تلے دو انگارے رکھے جائیں گے جن سے اس کا دماغ اُبلنے لگے گا۔
حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! ابن جدعان زمانہ جاہلیت میں صلہ رحمی کرتا تھا اور مسکین کو کھانا کھلاتا تھا۔ کیا یہ اس کو نفع دے گا؟ آپؐ نے فرمایا اسے کوئی نفع نہیں دے گا کیونکہ اس نے یہ کبھی نہیں کہا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِ۔ اے میرے رب! قیامت کے دن میری خطائیں معاف فرما۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایامیری امت کے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔ آپؐ نے کہا اے اللہ! اسے بھی ان میں سے بنادے۔ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوااور کہا یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان لوگوں میں سے بنادے تو آپؐ نے فرمایا عُکاشہؓ اس میں تجھ پر سبقت لے گیا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ نے فرمایا میری امت سے ایک گروہ(جنت میں ) داخل ہوگا وہ ستر ہزارہوں گے اور ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوں گے۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں عُکاشہؓ بن محصن الاسدی دھاری دار چادر اٹھاتے ہوئے کھڑے ہوئے اور کہا یا رسول اللہ ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔ تو رسول اللہﷺ نے کہا اے اللہ اسے بھی ان میں شامل کردے۔ پھر انصارؓ میں سے ایک آدمی کھڑاہوا او ر کہا یا رسول اللہ ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں سے بنادے۔ تو رسول اللہﷺ ے فرمایا عکاشہؓ اس بارہ میں تجھ پر سبقت لے گیا ہے۔