بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 10 hadith
عمرو بن شریدؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایک دن میں رسول اللہﷺ کے پیچھے سوار تھا۔ آپﷺ نے فرمایا کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا سناؤ تو میں نے آپؐ کو ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایا اور سناؤ۔ میں نے پھر ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایااور پڑھو یہانتک کہ میں نے آپؐ کو ایک سو شعر سنائے۔ایک اور روایت میں (رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّہِﷺ یَوْمًا کی بجائے) أَرْدَفَنِی رَسُولُ اللَّہِﷺ خَلْفَہُ کے الفاظ ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ مجھے رسول اللہﷺ نے شعر سنانے کا ارشاد فرمایا۔ ۔ ۔ اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ قریب تھا کہ وہ (امیہ بن ابی صلت)مسلمان ہو جاتا۔ اور ایک روایت میں (إِنْ کَادَ لَیُسْلِمُ کی بجائے) فَلَقَدْ کَادَ یُسْلِمُ فِی شِعْرِہِ کے الفاظ ہیں یعنی وہ اپنے شعروں میں مسلمان ہی تھا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ
سلیمان بن بُریدہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا بہترین شعر جو عربوں نے کہا ہے لبید کی یہ بات ہے’’سنو اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے‘‘
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا سب سے سچا کلمہ جو کسی شاعر نے کہا ہے لبید کا یہ کلمہ ہے۔’’سنو اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے‘‘ اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہو جاتا۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے سب سے سچا کلمہ جو کسی شاعر نے کہا ہے لبید کا یہ کلمہ ہے۔ ’’سنو اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے‘‘ راوی نے اس پر اضافہ نہیں کیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کسی شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھرجانا جو اس میں خرابی پیدا کرتی ہے اور اندر ہی اندر کھا جاتی ہے، بہتر ہے اس بات سے کہ وہ شعر سے بھرا ہوا ہو۔ ایک اور روایت میں یَرِیہِ کا لفظ نہیں ہے۔
حضرت سعدؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کسی شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھرنا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرجائے، جو اس کو خراب کر دے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں اس اثناء میں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ عَرْج جا رہے تھے کہ ایک شاعر شعر پڑھتے ہوئے سامنے آیا۔ جس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اس شیطان کو پکڑو یا فرمایا شیطان کو روکو۔ کسی شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھرجانا بہتر ہے اس بات سے کہ وہ شعر سے بھرجائے۔