بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 87 hadith
فروہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے اس دعا (کے الفاظ کے) بارہ میں پوچھا جو رسول اللہﷺ کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا آپؐ کہا کرتے تھے اَللَّھُمَّ اِنِّیْأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَشَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ اے اللہ! میں اس کے شر سے جو میں نے کیا اور اس کے شر سے جو میں نے نہیں کیا تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ایک روایت میں (وَشَرِّ مَا لَمْ اَعْمَلْکی بجائے) وَ مِنْ شَرِّ مَا لَمْ اَعْمَلْ کے الفاظ ہیں۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے اَللَّھُمَّ اِنِّیْ وأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ اے اللہ! میں اس کے شر سے جو میں نے کیا اور اس کے شر سے جو میں نے نہیں کیا تیری پناہ مانگتا ہوں۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کہا کرتے تھے اَللَّہُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِیْأَنْتُ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَالْجَِنُّ وَالْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ اے اللہ! میں تیری فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور میں تجھ پرایمان لاتا ہوں۔ اور میں تجھ پر توکل کرتا ہوں۔ اور میں تیری طرف جھکتا ہوں۔ تیری مدد سے ہی میں مقابلہ کرتاہوں۔ اے اللہ! میں تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں _ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے _ کہ وہ مجھے گمراہ قرار دے۔ توہی زندہ ہے جس پر کبھی موت نہیں آئے گی جبکہ جن و انس مر جائیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحری کا وقت ہوجاتا تو آپؐ کہتے سننے والے نے اللہ کی حمد کو سُن لیااور اس کے ہم پر اچھے انعام کو۔ رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَیْنَااے ہمارے رب! ہمارے ساتھ ہو اور ہم پر فضل فرما۔ (حضورؐ یہ فرماتے) اللہ سے آگ کی پناہ مانگتے ہوئے۔
ابو بردہ بن ابی موسیٰ اشعریؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اغْفِرْلِیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَاِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّیْ اَللَّہُمَّ اغْفِرْلِیْ جِدِّی وَھَزْلِی وَخَطَئِیْ وَعَمْدِیْ وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِیْ اَللَّہُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَاأَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّیْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اے میرے رب میری خطا اور میری لاعلمی اور میری اپنے کام میں زیادتی اور وہ جس کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ سب مجھے بخش دے۔ اے اللہ ! میری سنجیدگی اور میرا مزاح، نادانستہ اور دانستہ (کام) اور یہ سب کچھ میرے ہاں ہیں مجھے بخش دے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے جو میں نے آگے بھیجا اور جو پیچھے ڈالا اور جو میں نے چھپایا اور میں نے ظاہر کیا اور وہ جس کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِی الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِیْ وَاَصْلِحْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ وَ أَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِی الَّتِیْ فِیْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ اے اللہ!میرے دین کی اصلاح فرمادے جو میرے کام کی حفاظت(کا ذریعہ)ہے اور میری دنیا کی بھی اصلاح فرما دے جس میں میرا ذریعہ معاش ہے اور میری آخرت کی بھی اصلاح فرما دے جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور زندگی کو میرے لئے ہر خیرمیں بڑھنے کا ذریعہ بنادے اور موت کو میرے لئے ہر شر سے راحت کا موجب بنا دے۔
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسئَلُکَ الْھُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور تقویٰ اور عفّت اور غناء طلب کرتا ہوں۔ ایک اور روایت میں (الْعَفَافَ کی بجائے) اَلْعِفَّۃَ کے الفاظ ہیں۔
حضرت زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں تمہیں نہیں کہتا مگر وہی جیسے رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے۔ آپؐ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْھَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّہُمَّ آتِ نَفْسِیْ تَقْوَاھَا وَزَکِّھَا أَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکَّاھَا أَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَولَاھَا اللَّہُمَ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِک مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعْ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعْ وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَھَا اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔ عاجز آجانے سے، سُستی اور بُزدلی اور بخل اور انتہائی بڑھاپے اور عذابِ قبر سے۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر اور اسے پاک کردے۔ تو اسے پاک کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔ تو اس کا ولی اور مولا ہے۔ اے اللہ!میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس علم سے جو فائدہ نہ دے اور اس دل سے جس میں خشوع نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جسے قبول نہ کیا جائے۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ جب شام ہوتی تورسول اللہﷺ کہتے کہ أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُہم نے شام کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور حمداللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ(آپؐ نے دعا کی) لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اللَّہُمَّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّمَا بَعْدَہَا اللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِکہ بادشاہت اسی کے لئے ہے، حمد اسی کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ!میں تجھ سے اس رات کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس رات کے شر سے اور جو اس کے بعد ہے اس کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں سستی سے اور بڑھاپے کی تکلیف سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ ! میں آگ کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ جب شام کرتے تو کہتیأَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ہم پر شام ہوئی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپؐ نے ان الفاظ میں یہ بھی کہا لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ رَبِّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِی ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَاوَأَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ بادشاہت اسی کی ہے اور تمام حمد اسی کی ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب!میں تجھ سے اس رات میں جو بھلائی ہے طلب کرتا ہوں اور اس کے بعد (آنے والی) کی بھلائی (بھی) اور اس رات کے شر سے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تجھ سے سستی، بڑھاپے کی تکلیف سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور جب آپ صبح کرتے تو یہی فرماتے ہم نے صبح کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی۔