حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھے۔ راوی ابوبکر کی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ . إِلاَّ الضَّحَّاكَ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ . بِمَعْنَى حَدِيثِ
مَالِكٍ
.
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قبلہ کی دیوار پر تھوک دیکھا تو اسے کھرچ دیا پھر آپؐ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نمازپڑھے تو اپنے سامنے مت تھوکے کیونکہ جب کوئی نماز پڑھ رہا ہوتو اس کے سامنے خدا ہوتا ہے۔ اور روایات میں حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے مسجد کے قبلہ میں رینٹھ دیکھی سوائے ضحاک کی روایت کے۔ اس میں مالک کی روایت کے ہم معنٰی نُخَامَۃً فِی الْقِبْلَۃِ (قبلہ پر رینٹھ کے) الفاظ ہیں۔
أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً . بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ .
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مسجد کے قبلہ میں رینٹھ دیکھی تو اسے کنکر سے کھرچ دیا۔ پھر آپؐ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی اپنے دائیں یاسامنے تھوکے بلکہ (فرمایا کہ) اپنے بائیں تھوکے یا اپنے بائیں قدم کے نیچے تھوکے٭۔
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَ حَدِيثِ
ابْنِ عُلَيَّةَ
وَزَادَ فِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرُدُّ ثَوْبَهُ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ .
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مسجد کے قبلہ میں رینٹھ دیکھی تو آپؐ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنے رب کے حضور کھڑا ہوتاہے اور اس کے سامنے تھوکتا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ کوئی اس کے سامنے آئے اور اس کے چہرہ پر تھوک دے! پس جب تم میں سے کوئی تھوکے تو اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔ اگر وہ جگہ نہ پائے تو پھر اس طرح کرے۔ قاسم کہتے ہیں کہ آپؐ نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور پھر اس کے ایک حصہ کو دوسرے پر لپیٹ دیا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ گویا میں رسول اللہﷺ کو اپنا کپڑا تہہ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نمازمیں ہو تو وہ اپنے رب سے مناجات کررہا ہوتا ہے پس وہ ہر گزاپنے سامنے اور اپنے دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ بائیں طرف اپنے قدم کے نیچے۔