بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 297 hadith
شعبہ کہتے ہیں کہ مَیں نے قتادہ سے مسجد میں تھوکنے کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے بتایاکہ مَیں نے حضرت انس بن مالکؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسجد میں تھوکنا بڑی غلطی ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے۔
یزید بن عبداللہ بن شِخِّیْر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مَیں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو مَیں نے آپؐ کو تھوکتے ہوئے دیکھا۔ پھر آپؐ نے اسے اپنے جوتے کے نیچے مسل دیا۔
یزید بن عبداللہ بن شِخِّیْر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ وہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے تھوکااورپھر اسے اپنے بائیں جوتے کے نیچے مَسَل دیا۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی ایک چادر تھی جس میں نقش تھے۔ اس کی وجہ سے نماز میں توجہ بٹتی تھی۔ چنانچہ آپؐ نے وہ چادر ابو جہم کو دے دی اور اس کی انبجانی (چادر) اس سے لے لی۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی
حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ میرے سامنے میری اُمّت کے اچھے اور بُرے اعمال پیش کئے گئے تو میں نے اس کے خوبصورت اعمال میں سے تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹا دینا پایا اور اس کے بُرے کاموں میں وہ بلغم پائی جو مسجد میں ہو اور اسے دفن نہ کیا جائے۔
ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں کہ مَیں نے حضرت انس بن مالکؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہﷺ جوتے پہنے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس پر نقش تھے۔ آپؐ نے فرمایاکہ اس کے نقوش نے میری توجہ بانٹ دی۔ اس لئے تم اسے ابو جہم کے پاس لے جاؤ اور اس کی انبجانی ٭(چادر) میرے پاس لے آؤ۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نما ز پڑھنے کے لئے منقش چادر میں کھڑے ہوئے توآپؐ کی نظر اس کے نقوش پر پڑی۔ جب آپؐ نے اپنی نماز پوری کر لی تو آپؐ نے فرمایا کہ یہ چادر ابوجہم بن حذیفہ کے پاس لے جاؤ اور مجھے اس کی انبجانی چادر لادو کیونکہ اِ س نے ابھی میری نماز سے توجہ بانٹ دی ہے۔
ابنِ شہاب سے روایت ہے کہ مجھے حضرت انس بن مالکؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب رات کے کھانے (کا وقت) قریب ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو کھانے سے ابتداء کرو قبل اس کے کہ تم مغرب کی نماز پڑھو۔ اور اپنے رات کے کھانے (کو ختم کرنے میں ) جلد ی نہ کرو۔